چوری کے کریڈٹ کارڈز سے تحریک انصاف کی ممبر شپ کا انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چوری کے کریڈٹ کارڈز سے تحریک انصاف کی ممبر شپ کا انکشاف،پی ٹی آئی کا سخت ایکشن، کارکنوں کی رکنیت منسوخ، چوری کی رقم واپس نہ کی،اٹلی میں پی ٹی آئی کے 70 فیصد اراکین نے چوری شدہ کریڈٹ کارڈز کے ذریعے پارٹی کی رکنیت فیس ادا کی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے اوورسیز چیپٹر نے جعلی مالیاتی لین دین کی تصدیق کے بعد ان کارکنوں کی رکنیت روک دی لیکن رقم اپنے پاس رکھی اور اسے واپس کرنے سے انکار کردیا، دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اٹلی میں 4,389 رجسٹرڈ

رجسٹرڈ ممبران تھے جنہوں نے 22-2021 کے لیے سالانہ پارٹی ممبر شپ فیس کے طور پر 36 یورو ادا کیے، سالانہ رکنیت نے 158, 004 یورو پارٹی فنڈز میں جمع کرائے، تاہم رکنیت سازی مہم کے دوران، پارٹی قیادت کو فراڈ لین دین کی شکایات موصول ہوئیں، ان شکایات اور بعض دیگر معاملات کی وجہ سے اٹلی میں انٹرا پارٹی انتخابات ملتوی کر دیے گئے۔چوری شدہ کریڈٹ کارڈز کے الزامات پر جانچ پڑتال کی گئی،جس میں تقریباً سات ماہ لگے، پارٹی کے اوورسیز چیپٹر نے 3, 080 (کل کا 70 فیصد) اراکین کو بلاک کیا اور اٹلی میں بہت سے ورکرز کی ممبر شپ بلاک کر دی گئی ہیں اور صرف 1, 309 ممبران علاقائی انتخابات کے لیے کوالیفائی کر پائے ہیں، البتہ چوری کے کریڈٹ کارڈز کی رقم“نامعلوم مقام”منتقل کردی گئی ہے۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزراء کی ملاقات/ عوامی مسائل پر بات چیت

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزراء میر صادق عمرانی، بخت محمد کاکڑ،…

2 mins ago

چینی صدر نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو کس بات کی مبارکباد دی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین کے صدر شی جن پنگ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی…

9 mins ago

بالی وڈ کپل عالیہ بھٹ، رنبیر کپور کتنے امیر،دونوں میں کون زیادہ دولت مند ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی وڈ کے خوبصورت اور کامیاب کپل عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور…

10 mins ago

عظمیٰ بخاری کی نازیبا فیک ویڈیو سے میری بیٹی کا کوئی تعلق نہیں: جاوید اقبال

لاہور(قدرت روزنامہ)فلک جاوید کے والد جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ عظمیٰ بخاری کی نازیبا…

23 mins ago

عمران خان نے سعودی اور بلغاری سیٹ ناجائز طریقے سے حاصل کیا، توشہ خانہ کا ضمنی چالان تیار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) ایف آئی اے نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے…

37 mins ago

کراچی: جعلی دستاویزات پر پاکستان آکر جرمنی جاتے ہوئے 3 افغان خواتین گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ )امیگریشن کے عملے نے جعلی میڈیکل اور کاروباری دستاویزات پر پاکستان آکر کراچی…

42 mins ago