حکومت مخالف تحریک، مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف میں انتہائی اہم ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سربرا ہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن اور سابق وزیراعظم و قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابط ہوا ہے . ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کے بعد نواز شریف کو کال کی .

رابطے میں ملکی سیاسی صورتحال اور عدم اعتماد کی تحریک سے متعلق بات چیت کی گئی . مولانا فضل الرحمن نے آصف زرداری سے ملاقات بارے بھی اعتماد میں لیا . ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں نے حکومت مخالف تحریک کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا . مولانا فضل الرحمن نے آصف زرداری کی تجاویز سے متعلق نواز

شریف کو آگاہ کیا .

. .

متعلقہ خبریں