ڈالرکی اونچی اڑان۔۔امریکی کرنسی کی قدر میںکتنااضافہ ہوگیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

کراچی(قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں
کے دباؤ کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں آج ڈالر کی اڑان رہی، ڈالر کے انٹربینک ریٹ 176روپے سے تجاوز کرگئے . نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق منگل کو کاروبار کے آغاز سے ہی انٹربینک مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے باعث ڈالر کی قدر ایک موقع پر 176.32روپے کی سطح پر پہنچ گئی تھی .

بعد ازاں کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 48 پیسے کے اضافے سے 176.23 روپے کی سطح پر بند ہوئی . جبکہ اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30 پیسے کی کمی سے 177.50 روپے کی سطح پر بند ہوئی .

. .

متعلقہ خبریں