انسٹا گرام کا 16سال سے کم عمر صارفین کیلئےاہم ترین فیصلہ

(قدرت روزنامہ)انسٹا گرام  کا نوعمر صارفین  کیلئےاہم ترین فیصلہ ، انسٹا گرام کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت 16 سال سے کم عمر صارفین کے تمام اکاؤنٹس از خود پرائیوٹ ہو جائیں گے . تفصیلات کے مطابق  انسٹا گرام کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت 16 سال سے کم عمر صارفین کے تمام اکاؤنٹس از خود پرائیوٹ ہو جائیں گے .

  انسٹاگرام پر اس سے قبل تمام صارفین کے اکاؤنٹس پہلے پبلک ہو تےتھے جس کے بعد صارف اپنی مرضی سے اکاؤنٹ کو پرائیوٹ کرسکتا تھا . انسٹا گرام پر اکاؤنٹ پرائیوٹ ہونے کے بعد صارف کی جانب سے منتخب شدہ فالورز کوہی لائیک و کمنٹس کرنے کی اجازت ہو گی . انسٹاگرام کے ترجمان کاکہنا ہے کہ ہم نے نوجوانوں کو پرائیوٹ اور پبلک اکاؤنٹس میں سے ایک منتخب کرنے کو کہا تو ہماری تحقیق کے مطابق نوجوانوں نے پرائیوٹ اکاؤنٹ کے استعمال کو ترجیح دی . انسٹاگرام انتظامہ  نے اس سے  قبل اعلان کیا تھا کہ نوعمر صارفین کو صرف وہ لوگ ہی میسج کر سکتے ہیں جنہیں وہ فالو کرتے ہیں . . .

متعلقہ خبریں