روس کا یوکرین پر حملے کا خدشہ، تیل کی قیمت 100ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ، صورتحال برقرار رہنے کی صورت میں عالمی ماہرین کو چونکا دینے والے انکشاف

ماسکو(قدرت روزنامہ)خام تیل پیدا کرنے والے بڑے ملک روس کی جانب سے یوکرین کے دوعلیحدگی پسند علاقوں میں فوج بھیجنے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کھلتے ساتھ ہی ایک دم گراوٹ کے بعد یورپی اسٹاک رہا کیونکہ کریملن نے کہا تھا کہ اس نے یوکرین کے معاملے پر تمام سفارتی راستے کھلے رکھے ہیں جس پر مغربی ممالک نے پابندیوں کا نفاذ روک دیا تھا۔عالمی منڈی میں برینٹ نارتھ سی خام تیل کی قیمت 99.50 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی، جو 7 سال کی بلند

ترین سطح ہے۔ تاہم گرینچ وچ ٹائم کے مطابق تقریبا ساڑھے 4 بجے یہ واپس 97 ڈالر فی بیرل سے کم ہو گئی، انٹیریکٹو انویسٹر میں انویسٹمنٹ کے سربراہ وکٹوریہ اسکالر نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازع نے سپلائی میں رکاوٹوں کے خدشات کو جنم دیا ہے جس کے نتیجے میں لگائی جانے والی پابندیوں سے روس کمزور ہوتا دکھے گا۔واضح رہے کہ روس دنیا میں تیل کا دوسرا بڑا برآمد کنندہ سب سے زیادہ قدرتی گیس پیدا کرنے والے ملک ہے۔دوسری جانب تھنک مارکیٹ کے تجزیہ کار فواد رزاق زادہ نے کہا آگے کچھ بھی ہو، ایک چیز واضح ہے، توانائی کی قیمتیں تیزی سے واپس نیچے آنے کا امکان نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صارفین کی قابل استعمال آمدنی پہلے ہی بڑھتی ہوئی افراط زر کی وجہ سے پھیل چکی ہے، اگر تیل اور توانائی کی دیگر قیمتیں بڑھتی رہیں تو اس سے معاشی بحالی کو نقصان پہنچ سکتا ہے، اور ممکنہ کساد بازاری کے خدشات بڑھ سکتے ہیں۔تیل کی قیمتوں میں اضافہ دنیا بھر میں مہنگائی کے حوالے سے تشویش میں اضافہ کر رہا ہے۔امریکی فیڈرل ریزرو پر قیمتوں کو قابو سے باہر ہونے سے روکنے کے لیے مانیٹری پالیسی کو سخت کرنے کے لیے شدید دبا ہے۔اس صورتحال میں سرمایہ کاری کی جنت سمجھے جانے والے سونے کی قیمت 19 سو ڈالر فی اونس سے تجاوز کرچکی ہے۔

Recent Posts

بھول جاو معافیاں پرچے کاٹنے ہیں کاٹ لو، پنجاب حکومت کا غلام ہوں نہ کسی اور کا ،علی امین گنڈاپور

میں کس چیز کی معافی مانگوں اور کس بات پر مانگوں، علی امین گنڈا پور…

23 mins ago

حکومت کا 71 ہزار ارب روپے سے زائد قرض اتارنے کا پلان سامنے آگیا

وفاقی حکومت نے اضافی قرضوں پر ملک کے انحصار کم کرنے کا فیصلہ کرلیا اسلام…

35 mins ago

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 277 روپے 80 پیسے پر آگیا

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل نویں روز کمی ریکارڈ کراچی (قدرت روزنامہ)تبادلہ…

54 mins ago

حکومت کا منی بجٹ لانے کا اشارہ، کیا حکومت مزید ٹیکس عائد کرنے جارہی ہے؟

اگر اہداف پورے نہ ہوئے تو منی بجٹ کی طرف میں جاسکتے ہیں، وزیرمملکت خزانہ…

1 hour ago

خوشخبری، سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی

کراچی(قدرت روزنامہ ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں…

1 hour ago

کسی ملک سے مذاکرات کرنامرکزی حکومت کا اختیار ،وزیراعلیٰ کو اپنے اختیارات کا بھی پتہ نہیں،امیر مقام

پشاور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر امیر مقام نے کہاہے کہ کسی ملک سے مذاکرات کرنامرکزی حکومت کا…

1 hour ago