جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس عاملہ نے مہنگائی مارچ اور دیگر تمام آپشنز کا اختیار مولانا فضل الرحمان کو دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس عاملہ نے مہنگائی مارچ اور دیگر تمام آپشنز کا اختیار مولانا فضل الرحمان کو دیدیا جبکہ مجلس عاملہ نے ای سی پی کے کوڈآف کنڈکٹ میں تبدیلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پیکا آرڈیننس کو بھی مسترد کردیا ۔ منگل کو جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت ہوا۔ جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں مولانا فضل الرحمان نے عدم اعتماد سے متعلق پارٹی قیادت کو اعتماد میں لیا جبکہ پارٹی قیادت نے فیصلوں کا اختیار مولانا فضل الرحمان کو دیدیا۔ ترجمان جے

یو آئی کے کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے اتحادیوں سے ہونے والے مذاکرات اور اپوزیشن قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں پر بریفنگ دی جبکہ اجلاس میں مہنگائی مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ پارٹی کی مجلس عاملہ نے مہنگائی مارچ اور دیگر تمام آپشنز کا اختیار مولانا فضل الرحمان کو دے دیا،، جییوآئی کی مرکزی مجلس عاملہ نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ جے یوآئی کی مرکزی مجلس عاملہ نے ای سی پی کے کوڈآف کنڈکٹ میں تبدیلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پیکا آرڈیننس کو بھی مسترد کردیا۔

Recent Posts

بھول جاو معافیاں پرچے کاٹنے ہیں کاٹ لو، پنجاب حکومت کا غلام ہوں نہ کسی اور کا ،علی امین گنڈاپور

میں کس چیز کی معافی مانگوں اور کس بات پر مانگوں، علی امین گنڈا پور…

29 mins ago

حکومت کا 71 ہزار ارب روپے سے زائد قرض اتارنے کا پلان سامنے آگیا

وفاقی حکومت نے اضافی قرضوں پر ملک کے انحصار کم کرنے کا فیصلہ کرلیا اسلام…

41 mins ago

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 277 روپے 80 پیسے پر آگیا

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل نویں روز کمی ریکارڈ کراچی (قدرت روزنامہ)تبادلہ…

1 hour ago

حکومت کا منی بجٹ لانے کا اشارہ، کیا حکومت مزید ٹیکس عائد کرنے جارہی ہے؟

اگر اہداف پورے نہ ہوئے تو منی بجٹ کی طرف میں جاسکتے ہیں، وزیرمملکت خزانہ…

1 hour ago

خوشخبری، سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی

کراچی(قدرت روزنامہ ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں…

1 hour ago

کسی ملک سے مذاکرات کرنامرکزی حکومت کا اختیار ،وزیراعلیٰ کو اپنے اختیارات کا بھی پتہ نہیں،امیر مقام

پشاور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر امیر مقام نے کہاہے کہ کسی ملک سے مذاکرات کرنامرکزی حکومت کا…

2 hours ago