شفقت محمود کی بیٹی کا سُن کر ساتھی اداکاروں نے کیا رد عمل دیا؟ تارا نے دلچسپ کہانی سنادی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اداکارہ تارا محمود نے اپنے والد کی شناخت ظاہر ہونے کی دلچسپ کہانی بتائی ہے۔گزشتہ برس کے آغاز پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ بات منظرِ عام پر آئی کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی بیٹی شوبز سے منسلک ہیں، بعدازاں پتا چلا کہ وہ کوئی اور نہیں بلکہ تارا محمود ہیں۔

یہ بات اس وقت لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی جب پاکستان کووڈ کے زیرِ اثر تھا اور اسکولوں کی چھٹیوں سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کی جارہی تھی۔ان دنوں متعدد صارفین نے اداکارہ کی پوسٹ پر کمنٹس کیے اور مضحکہ خیز انداز میں گزارشات کیں کہ والد سے کہیں کہ تعلیمی ادارے بند کردیں۔تاہم اب تارا محمود کا کہنا ہے کہ جب ساتھی اداکاروں کو پتا چلا کہ میں منسٹر کی بیٹی ہوں تو وہ صدمے میں تھے،

لوگوں کا ردعمل بھی کافی غیر معمولی تھا کیونکہ میں نے کسی کو نہیں بتایا تھا کہ میرے والد کون ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب لوگوں کو اس بارے میں پتا چلا تو وہ فوری طور پر میرے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گئے اور وہاں اپنے تبصرے کرنے لگے۔تارا نے ایک قصہ سناتے ہوئے کہا کہ میں پچھلے سال ایک ڈرامے کی عکسبندی میں مصروف تھی اور سیٹ پر خود گاڑی چلا کر جاتی تھی، تو میرے ڈائریکٹر دانش نواز آئے اور مزاحیہ انداز میں کہا کہ تمہارا پروٹوکول کہاں ہے، تم منسٹر کی بیٹی اور لیکن کہیں سے نہیں لگتا۔

Recent Posts

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

2 mins ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

8 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

23 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

31 mins ago

سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھا کر فرد واحد کو نہیں، ادارے کو مضبوط کیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…

38 mins ago

سروسز چیفس کی مدت 5 سال،سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 ہو گئی، قائم مقام صدر نے بل پر دستخط کر دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…

44 mins ago