رحمٰن ملک کی تدفین کل اسلام آباد میں ہوگی: نیر حسین بخاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نیر حسین بخاری کا کہنا ہے کہ مجھے بتایا گیا کہ ان کی نمازہ جنازہ اور  تدفین کل اسلام آباد میں ہو گی، رحمٰن ملک کا انتقال بڑے دکھ کی بات ہے، وہ بڑے محنتی تھے، پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے ان کی بہت خدمات ہیں .

 رحمٰن ملک کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نیر حسین بخاری نے کہا کہ  آج میں رحمٰن ملک کے گھر والوں کو پرسہ دینے آیا ہوں،2009ء میں رحمٰن ملک سینیٹر بنے تھے اور وزارت داخلہ کو بڑے احسن طریقے سے چلایا تھا .

ان کا میثاق جمہوریت میں بھی کلیدی کردار رہا .

دوسری جانب سابق وزیر داخلہ رحمٰن ملک کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں