آصف زرداری کا حکومت کی اہم ترین اتحادی جماعت سے پھر رابطہ ، آج عشائیے پر مدعو کرلیا، نجی ٹی وی کا دعویٰ

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری نے حکومت کی اہم ترین اتحادی جماعت مسلم  لیگ (ق) سے ایک بار پھر رابطہ کیا اور آج چودھری برادران کو بلاول ہاؤس لاہور میں عشائیے پر مدعو کر لیا ہے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ چودھری برادران سابق صدر سے آج بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات کریں گے ، مسلم لیگ (ق) کے وفد میں  وفاقی وزیر مونس الٰہی، ایم این اے سالک حسین ، ایم این اے حسین الٰہی اور طارق بشیر چیمہ  شامل ہوں گے  ۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے سابق صدر آصف زرداری چودھری برادران کی رہائشگاہ پر ایک ملاقات چند روز قبل ہو چکی ہے جس میں آصف زرداری نے چودھری برادران  سے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں مدد مانگی تھی  ، اس ملاقات کے بعد اٹھنے والی افواہوں نے اس وقت دم توڑا جب  وفاقی وزیر مونس الٰہی ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری روایت ہے گھر آنے والے مہمانوں کو گلے لگاتے  ہیں ، ان کے کھانے پینے کا خیال رکھتے ہیں ، ہم سیاسی لوگ ہیں ، سیاستدانوں سے میل ملاقات کرتے رہتے ہیں لیکن حکومت کو اس بارے میں گھبرانا نہیں چاہئے ، ہم حکومت کے ساتھ ہیں ۔ 

Recent Posts

بھول جاو معافیاں پرچے کاٹنے ہیں کاٹ لو، پنجاب حکومت کا غلام ہوں نہ کسی اور کا ،علی امین گنڈاپور

میں کس چیز کی معافی مانگوں اور کس بات پر مانگوں، علی امین گنڈا پور…

25 mins ago

حکومت کا 71 ہزار ارب روپے سے زائد قرض اتارنے کا پلان سامنے آگیا

وفاقی حکومت نے اضافی قرضوں پر ملک کے انحصار کم کرنے کا فیصلہ کرلیا اسلام…

37 mins ago

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 277 روپے 80 پیسے پر آگیا

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل نویں روز کمی ریکارڈ کراچی (قدرت روزنامہ)تبادلہ…

56 mins ago

حکومت کا منی بجٹ لانے کا اشارہ، کیا حکومت مزید ٹیکس عائد کرنے جارہی ہے؟

اگر اہداف پورے نہ ہوئے تو منی بجٹ کی طرف میں جاسکتے ہیں، وزیرمملکت خزانہ…

1 hour ago

خوشخبری، سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی

کراچی(قدرت روزنامہ ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں…

1 hour ago

کسی ملک سے مذاکرات کرنامرکزی حکومت کا اختیار ،وزیراعلیٰ کو اپنے اختیارات کا بھی پتہ نہیں،امیر مقام

پشاور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر امیر مقام نے کہاہے کہ کسی ملک سے مذاکرات کرنامرکزی حکومت کا…

2 hours ago