کراچی(قدرت روزنامہ)حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان بھی پیکا ایکٹ کے خلاف میدان میں آگئی ، وزیر اعظم کو خط لکھ کر مطالبہ کیا کہ پیکا ترمیمی ایکٹ واپس لیا جائے ۔
ایم کیو ایم پاکستان ک رہنما اور وفاقی وزیر امین الحق نے متنازعہ پیکا ترمیمی آرڈیننس پر وزیراعظم کو خط لکھ ڈالا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کی آواز سنیں اور اسے فی الفور واپس لیں ۔ خط میں وزیر اعظم سے ایکٹ پر میڈیا اور سول سوسائٹی سے مشاورت کرنے کا بھی کیا ۔
اپنے خط میں امین الحق نے لکھا کہ بنیادی حقوق کے خلاف ایسے قوانین کی حمایت نہیں کرسکتے، اتحادی ہیں مگر عوام کےبنیادی حقوق کیلئے جدوجہد کرنے والی تنظیم سے تعلق ہے، ترمیمی آرڈیننس حکومت کی عوامی حمایت کیلئے خطرہ اور آزادی اظہار رائے کے خلاف ہے۔امید ہے وزیراعظم صحافتی تنظیموں، سٹیک ہولڈرز سے مشاورت سے نئی ترامیم جاری کرائیں گے۔
امین الحق نے کہا کہ ترامیم میں بلاضمانت گرفتاری اور فیک نیوزکی تشریح نہ ہونے سے ملک میں بےچینی پھیل رہی ہے، صحافتی تنظیموں، انسانی حقوق تنظیموں و ماہرین کی رائے لی جاتی تو بہتر ترامیم ہوسکتی تھیں،صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے، ہرحکومت میڈیا سے اپنے تعلقات پر فائدہ اٹھاتی رہی ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…