لاہور کے بعد اب اسلام آباد میں سرکاری اسکولوں میں طلبا کو لنچ دیا جائے گا

(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت لاہور کے بعد اب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں میں بھی طلبا کو لنچ دیا جائے گا .

وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے بچوں کو کھانا دے کر ’اسکول کھانا پروگرام ‘ کا افتتاح کردیا .

حکام کے مطابق اسلام آباد کے 100 اسکولوں میں 25 ہزار بچوں کو روزانہ کی بنیاد پر کھانا دیا جائے گا، کھانا اللہ والا ٹرسٹ کی جانب سے سرکاری اسکولوں کے طلبا کو دیا جائے گا .

دوسری جانب سی ای او ایجوکیشن لاہور اختر پرویز کا کہنا ہے کہ 30 سرکاری اسکولز میں طالبعلموں کو مفت کھانا دیا جا رہا ہے، کھانا فراہم کرنے سے بچوں کی صحت اور حاضری میں فرق پڑا ہے .

انہوں نے کہا کہ  2020 میں کھانا پروگرام ایک این جی او کی مدد سے شروع کیا تھا، یہ پروگرام آہستہ آہستہ دوسرے شہروں تک بھی پھیلایا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں