وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو بھی کورونا کا شکار

(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے ترجمان نے کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے خود کو گھر میں آئیسو لیٹ کر لیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کی طبیعت ٹھیک ہے تاہم کوڈ کی علامات ہیں، ڈاکٹروں نے وزیراعلیٰ کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے ترجمان نے کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو اہم سرکاری امور کی انجام دہی کے لئے آن لائن اجلاس جاری رکھیں گے۔

پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 43 اموات
ملک میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 43 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 1230 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 3 ہزار 873 ہو گئی جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار96 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں41 ہزار 744 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.95 فیصد پر پہنچ گئی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 65 ہزار319 ، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 15ہزار337 ، پنجاب میں 4 لاکھ 99 ہزار 768، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار988 ، بلوچستان میں 35 ہزار 294، آزاد کشمیر میں 42 ہزار 754 اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 413 ہو گئی ہے۔

Recent Posts

مخصوص نشستوں کا معاملہ ،سپیکر کے پی اسمبلی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا

پشاور(قدرت روزنامہ) مخصوص نشستوں کے معاملے پر سپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم نے چیف…

7 mins ago

وفاقی حکومت نے 2030 تک کتنا قرضہ دینا ہے؟ پریشان کن تفصیلات منظر عام پر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت کے ذمہ سال 2030 تک مجموعی طور پر 49…

16 mins ago

معروف پاکستانی اداکارہ سجل علی کتنی امیر ہیں؟ اثاثوں کی مالیت پہلی مرتبہ منظر عام پر

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ سیریز سے محبت کرنے کی ایک اور وجہ پاکستان انٹرٹینمنٹ…

22 mins ago

نارووال میں جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے ہتھوڑے مار کر باپ کو قتل کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نارووال میں جائیداد کے تنازع پر ناخلف بیٹےنے ہتھوڑے مار کرباپ کو…

27 mins ago

ن لیگ نے مجوزہ آئینی ترامیم پر بات چیت کے دوران کہا آپ سے دھوکا کیا جا رہا ہے: بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

32 mins ago

نااہلی اور بدنظمی پر الیکشن کمشنر سندھ سمیت 3 افسران معطل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے نااہلی اور بدنظمی پر الیکشن کمیشن…

35 mins ago