’آج اتنا بڑا میرا ذاتی باتھ روم ہے جتنا کبھی گھر ہوا کرتا تھا‘ نوازالدین صدیقی اپنے نئے گھر کا بڑا باتھ روم دیکھ کر حیران

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سادگی پسند اداکار نواز الدین صدیقی اپنے نئے گھر کا باتھ روم دیکھ کر حیران رہ گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نوازالدین صدیقی کا ممبئی میں گزشتہ تین برس سے بنگلا زیر تعمیر تھا، جس میں وہ حال ہی میں اہل خانہ سمیت منتقل ہوئے تھے۔ اداکار نے اس گھر کو اپنے نواب کا نام دیا ہے، اس بنگلے میں 7 کمرے جبکہ 2 بڑے ڈائننگ روم ہیں جبکہ اداکار نے کاشت کاری کا شوق پورا کرنے کے لیے پہلی منزل پر بھی گارڈن بنایا ہے۔اداکار کا کہنا ہے کہ انہوں نے اتنے بڑے گھر

کا کبھی خواب بھی نہیں دیکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں تو اپنے بنگلے کا باتھ روم دیکھ کر حیران رہ گیا کیونکہ اس سے بڑا باتھ روم کبھی نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ ’آج اتنا بڑا میرا ذاتی باتھ روم ہے جتنا کبھی گھر ہوا کرتا تھا۔نوازالدین صدیقی کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے بالی ووڈ میں طویل جدوجہد کے بعد پہچان حاصل کی اور اپنی انتھک محنت کی بدولت آج ایک چھوٹے سے شہر کے غیر معروف شخص سے بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار کا درجہ حاصل کیا۔بالی ووڈ میں تقریباً دو دہائیوں تک اپنی اداکاری سے خود کو منوانے والے نواز الدین صدیقی نے بالآخر ممبئی میں اپنے خوابوں کا گھر بنایا۔

Recent Posts

لاہور جلسہ: تحریک انصاف کے کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کو ایس او پیز کے ساتھ آج…

9 mins ago

’خان نے کہہ دیا جلسہ ہوگا تو بس ہوگا‘، پی ٹی آئی لاہور کارکنان پرعزم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان لاہور میں ہفتہ کو ہونے والے جلسے…

22 mins ago

لاہور جلسہ: خیبرپختونخوا سے قافلے علی امین گنڈاپور کی قیادت میں ایم ون موٹر وے سے روانہ ہوں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے لاہور جلسہ میں شرکت کے لیے پی ٹی…

33 mins ago

پی ٹی آئی جلسہ: کنٹینرز سے نمٹنے کے لیے کرینز کا لشکر لاہور گامزن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں ہفتے کو ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی…

44 mins ago

’جہاں روکاوہیں جلسہ‘، پی ٹی آئی کی حکمت عملی سامنے آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کل لاہور جلسے کے حوالے…

53 mins ago

پنجاب حکومت کا 9 مئی واقعات میں ملوث 3700 مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے 9 مئی واقعات میں ملوث 3700 مفرور ملزمان کو…

1 hour ago