5 سیٹوں والی جماعت کویہ عہدہ نہیں دے سکتے۔۔!! شاہد خاقان عباسی نے پارٹی کے فیصلے کی مخالفت کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سنیئرنائب صدر شاہد خاقان عباسی نے پنجاب میں عدم اعتماد کی صورت میں وزارت اعلیٰ ق لیگ کو دینے کی مخالفت کر دی۔سماء نیوز کے پروگرام ’لائیو ود ندیم ملک ‘ میں پنجاب میں وزارت اعلیٰ پرویز الہیٰ کو دینے سے متعلق سوال کے جواب میں شاہد

خاقان عباسی نے کہا کہ پنجاب میں کوئی عدم اعتماد کی تحریک نہیں آرہی، جب وفاق نہیں رہے گا تو پنجاب کی اسمبلی بھی نہیں رہے گی تاہم اصولی بات یہ ہے کہ پانچ سیٹوں والی جماعت کو وزرارت اعلیٰ کا عہدہ نہیں دیا جاتا ہے۔یہ ڈیل ممکن نہیں ہے کہ جس جماعت کے پانچ ممبران ہوں اس کو آپ پنجاب کی حکومت دے دیں۔دوسری جانب شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم ٹھیک کہتے ہیں گھبرائیں نہیں کیونکہ اب وزیراعظم کے گھبرانے کا وقت آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں. انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا مہنگائی میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔پیٹرولیم مصنوعات ،گیس اوربجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہواہانہوں نے کہا کہ صدر کا عہد ہ ریاست کا عہدہ ہوتاہے لیکن اب صدر مملکت کا کام صرف آرڈیننس جاری کرنا ہے میڈیا اور عوام کی آواز دبانے کی کوشش کی جارہی ہے. انہوں نے کہا ہے کہ معلوم نہیں پیکا آرڈیننس کی کیاضرورت تھی پیکا ایکٹ کے ذریعے عوام کی آواز دبانا مقصد ہے پولیس اور ادارے عمران خان کی انتقامی کارووائی کا حصہ نہ بنیں. انہوں نے کہا کہ بنیاد مقدمات بنائے جارہے ہیں،پراسیکیوٹر کو بھی کیس کا پتہ نہیں ہوتاوزیر،وزیراعظم اور چیئرمین نیب الزامات لگانے سے تھکتے نہیں۔

Recent Posts

سمی دین بلوچ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر حکومت سے جواب طلب

کراچی(قدرت روزنامہ) وائس آف بلوچ مسنگ پرسن کے جنرل سیکریٹری کا نام ای سی ایل…

28 mins ago

ہمیں اپنے وسائل پر اختیار کی آئینی ضمانت دیں،محمود خان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین ملی مشر محمود خان اچکزئی نے پشتونخوامیپ…

35 mins ago

کمپنی نے اپنی مشہور گاڑی ’ کیا سپورٹیج ‘ پر بڑی آفر لگا دی

کیا سپورٹیج خریدنے کے خواہمشند اب بغیر سود آسان اقساط پر بھی حاصل کر سکیں…

45 mins ago

اسرائیل کے حوالے سے میرا مؤقف آج بھی ماضی جیسا ہے ، بانی پی ٹی آئی

جب تک انصاف نہیں ہوگا ملک میں امن نہیں ہوگا ، صحافیوں سے غیر رسمی…

59 mins ago

مولانا فضل الرحمان سے شاہد آفریدی کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی (قدرت روزنامہ)سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان سے سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی ملاقات ہوئی…

1 hour ago

جسٹس منصور کا ترمیمی آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار، ججز کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے ترمیمی آرڈیننس پر تحفظات…

1 hour ago