لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سابق وزیر داخلہ رحمن ملک کی وفات پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک و قوم اور جمہوریت کیلئے ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سینیٹر رحمن ملک کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی اور کہا کہ رحمن ملک کی ملک و قوم اور جمہوریت کیلئے خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے رحمن ملک کی مغفرت کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر رحمن ملک 70 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، وہ کورونا وائرس میں مبتلا تھے۔ ترجمان نے سابق وفاقی وزیر داخلہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رحمن ملک کچھ وقت سے کورونا وائرس میں مبتلا اور وینٹی لیٹر پر تھے۔
یاد رہے کہ سینیٹر رحمن ملک 2008ءسے 2013ءتک پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں وفاقی وزیر داخلہ رہے، ان کا میثاق جمہوریت میں بھی کلیدی کردار رہا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عازمین حج کے لیے حج کو سستا کرنے کے لیے وزارت مذہبی…
لاہور: (قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے کہا ہے…
لاہور: (قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ لائبہ خان کی گلابی ساڑھی میں…
لاہور: (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچے میری ریڈ…
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے وائس چیئرمین شاہ محمود…
اسلام آباد: (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں…