کراچی کنگز کی شکستوں کا ذمہ دار بابراعظم نہیں : راشد لطیف


لاہور (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ کراچی کنگز کی شکستوں کا ذمہ دار بابر اعظم کو نہیں ٹھہرایا جاسکتا، ڈرافٹ میں ہی کمزور اسکواڈ منتخب ہوا۔ ایکسپریس نیوز کو انٹرویو میں راشد لطیف نے کہا کہ سب سے پہلے تو فرنچائزز کو ڈرافٹ کو سنجیدگی سے لینا چاہیے، کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دونوں نے سلیکشن کے عمل میں پروفیشلزم کا مظاہرہ نہیں کیا کیونکہ اس کی تیاری ایک ماہ قبل کرنا پڑتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دیکھنا پڑتا ہے کہ ٹیم کو پاور پلے کیلیے کتنے ہٹرز، درمیانی اوورز کیلیے بیٹرز اور رسٹ سپنرز، چائنا مین یا لیگ سپنرز، 140کی رفتار سے بولنگ کرنے والے 2 پیسرز کی ضرورت ہے، کراچی کنگز کے پاس ٹاپ تھری میں صرف شرجیل خان کے سوا کوئی پاور ہٹر نہیں تھا،کئی ایسی غلطیاں ہوئیں،ہوسکتا ہے کہ آئندہ نہ دہرائیں۔

ایک سوال پر سابق کپتان نے کہا کہ فرنچائز اور قومی ٹیم کی قیادت میں بہت فرق ہے، پاکستان کے کپتان کو اپنی ٹیم بنانے کا اختیار ہوتا ہے، پی ایس ایل میں معاملہ مختلف ہے، کوچ، مالکان اور کئی ہیوی ویٹس کی موجودگی میں کپتان اپنی رائے پر زور نہیں دے سکتا،اس کو کسی بھی صورتحال میں کھیلنا ہی ہوتا ہے۔

میں بابر اعظم کی کپتانی کے حوالے سے کچھ نہیں کہنا چاہتا کیونکہ ڈرافٹ کے دن ہی کراچی کنگز بہت کمزور ٹیم لگ رہی تھے،کپتان بڑا کھلاڑی بھی ہومگر انجریز اور دیگر مسائل ہوں تو کامیاب نہیں ہوسکتا، کراچی کے محمد عامر اور محمد الیاس انجرڈ ہوئے،عماد وسیم کو ابتدا میں کورونا ہوگیا، کرس جورڈن تاخیر سے پہنچے۔ انھوں نے کہا کہ میں بابر اعظم کو مکمل سپورٹ کرتا ہوں،لوگوں کو پی ایس ایل کی بنیاد پر ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا اندازہ نہیں لگانا چاہیے،انھیں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیموں کا کپتان نامزد کیا گیا تھا، عام طور پر تنقید کا ایک رجحان چل پڑتا ہے۔
خاص طور پر سوشل میڈیا پر سوالات اٹھانے اور دیگر فرنچائزز کی کپتانوں سے موازنے کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے،جیسا کہ ویراٹ کوہلی اور روہت شرما کا بھی موازنہ کیا جاتا رہا۔ راشد لطیف نے کہا کہ بہت زیادہ میچز ہارنے کی وجہ سے بابر اعظم دباؤ میں ہوں گے مگر میں انہیں سپورٹ کرتا ہوں، اگر آسٹریلیا کیخلاف ہوم سیریز میں نتائج اچھے نہیں بھی رہتے تو بھی کسی افراتفری کا شکار ہونے کی ضرورت نہیں، پی سی بی کو بابر اعظم جبکہ کپتان کو کھلاڑیوں کو لے کر چلنا ہے،اتفراتفری سے کرکٹرز اور ملک کا نقصان ہوگا۔

Recent Posts

سمی دین بلوچ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر حکومت سے جواب طلب

کراچی(قدرت روزنامہ) وائس آف بلوچ مسنگ پرسن کے جنرل سیکریٹری کا نام ای سی ایل…

31 mins ago

ہمیں اپنے وسائل پر اختیار کی آئینی ضمانت دیں،محمود خان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین ملی مشر محمود خان اچکزئی نے پشتونخوامیپ…

38 mins ago

کمپنی نے اپنی مشہور گاڑی ’ کیا سپورٹیج ‘ پر بڑی آفر لگا دی

کیا سپورٹیج خریدنے کے خواہمشند اب بغیر سود آسان اقساط پر بھی حاصل کر سکیں…

47 mins ago

اسرائیل کے حوالے سے میرا مؤقف آج بھی ماضی جیسا ہے ، بانی پی ٹی آئی

جب تک انصاف نہیں ہوگا ملک میں امن نہیں ہوگا ، صحافیوں سے غیر رسمی…

1 hour ago

مولانا فضل الرحمان سے شاہد آفریدی کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی (قدرت روزنامہ)سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان سے سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی ملاقات ہوئی…

1 hour ago

جسٹس منصور کا ترمیمی آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار، ججز کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے ترمیمی آرڈیننس پر تحفظات…

1 hour ago