شاہد آفریدی کا ملتان سلطانز کے شاہنواز دھانی سے ناراضگی کا اظہار

لاہورء (قدرت روزنامہ) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے شاہنواز دھانی سے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ شاہد آفریدی نے نجی ٹی وی کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں شاہنواز دھانی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال گزرنے کے باوجود دھانی کی کارکردگی میں بہتری نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ اور شاہنواز دھانی وہ دو کھلاڑی ہیں جو قومی ٹیم کے لیے 4 سے 5 ٹور کرچکے ہیں لیکن اس کے باوجود شاہنواز دھانی نے پچھلے ایک سال سے اپنی کارکردگی بہتر نہیں کی۔

شاہد آفریدی نے دھانی کی سیلیبریشن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دھانی کی سیلیبریشن اوور ہوجاتی ہے، انہیں چاہیے ابھی اپنا فوکس کرکٹ پر رکھے ، یہ چیزیں تب اچھی لگتی ہیں جب آپ کی پرفارمنس اچھی ہو ۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ میں دھانی سے خوش نہیں ہوں، انہیں چاہیے کہ اپنی کارکردگی میں بہتری لائیں اور مجھے امید ہے کہ وہ لے آئیں گے۔

Recent Posts

سمی دین بلوچ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر حکومت سے جواب طلب

کراچی(قدرت روزنامہ) وائس آف بلوچ مسنگ پرسن کے جنرل سیکریٹری کا نام ای سی ایل…

31 mins ago

ہمیں اپنے وسائل پر اختیار کی آئینی ضمانت دیں،محمود خان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین ملی مشر محمود خان اچکزئی نے پشتونخوامیپ…

39 mins ago

کمپنی نے اپنی مشہور گاڑی ’ کیا سپورٹیج ‘ پر بڑی آفر لگا دی

کیا سپورٹیج خریدنے کے خواہمشند اب بغیر سود آسان اقساط پر بھی حاصل کر سکیں…

48 mins ago

اسرائیل کے حوالے سے میرا مؤقف آج بھی ماضی جیسا ہے ، بانی پی ٹی آئی

جب تک انصاف نہیں ہوگا ملک میں امن نہیں ہوگا ، صحافیوں سے غیر رسمی…

1 hour ago

مولانا فضل الرحمان سے شاہد آفریدی کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی (قدرت روزنامہ)سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان سے سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی ملاقات ہوئی…

1 hour ago

جسٹس منصور کا ترمیمی آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار، ججز کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے ترمیمی آرڈیننس پر تحفظات…

1 hour ago