دہشتگردوں اور سہولتکاروں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری رہیں گے، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) سکیورٹی فورسز نے ہوشاپ میں آ پریشن کے دوران 10 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، ہلاک دہشتگردوں میں اہم کمانڈرماسٹر آصف عرف مکیش بھی شامل ، ہلاک دہشتگرد تربت اور پسنی میں حالیہ دہشتگرد واقعات میں ملوث تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاپ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز نے 10 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، ہلاک ہونے والوں میں اہم دہشتگرد کمانڈرماسٹر آصف عرف مکیش بھی شامل ہے۔

سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں مارے جانے والے دہشتگرد تربت اور پسنی میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں ملوث تھے۔ دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں ہتھیار اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ یہ ہتھیاردہشتگرد حملوں میں فورسز پر استعمال ہونے تھے۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ دہشتگردوں اور سہولتکاروں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری رہیں گے، بلوچستان میں امن واستحکام اور ترقی کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔

Recent Posts

سمی دین بلوچ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر حکومت سے جواب طلب

کراچی(قدرت روزنامہ) وائس آف بلوچ مسنگ پرسن کے جنرل سیکریٹری کا نام ای سی ایل…

28 mins ago

ہمیں اپنے وسائل پر اختیار کی آئینی ضمانت دیں،محمود خان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین ملی مشر محمود خان اچکزئی نے پشتونخوامیپ…

36 mins ago

کمپنی نے اپنی مشہور گاڑی ’ کیا سپورٹیج ‘ پر بڑی آفر لگا دی

کیا سپورٹیج خریدنے کے خواہمشند اب بغیر سود آسان اقساط پر بھی حاصل کر سکیں…

45 mins ago

اسرائیل کے حوالے سے میرا مؤقف آج بھی ماضی جیسا ہے ، بانی پی ٹی آئی

جب تک انصاف نہیں ہوگا ملک میں امن نہیں ہوگا ، صحافیوں سے غیر رسمی…

1 hour ago

مولانا فضل الرحمان سے شاہد آفریدی کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی (قدرت روزنامہ)سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان سے سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی ملاقات ہوئی…

1 hour ago

جسٹس منصور کا ترمیمی آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار، ججز کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے ترمیمی آرڈیننس پر تحفظات…

1 hour ago