وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس

(قدرت روزنامہ)وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرمگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء،مشیروں،معاٍونین خصوصی اور وزارتوں کے سیکریٹریز نے شرکت کی .

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ ڈویژن نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.22 فیصد اضافہ ہوا، 33اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور 18 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ گذشتہ ہفتے 12 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا .


بریفنگ میں کہا گیا کہ بجلی 0.91 فیصد، انڈے 0.08، سرخ مرچ 0.03 اور دیگر اشیاء 0.06 فیصد سستی ہوئیں جبکہ پیٹرول 0.65، چکن 0.19، پارچہ جات 0.18 اور دیگر اشیاء 0.28 فیصد مہنگی ہوئیں اور آلو، پیاز، گڑ، چینی، آٹا، ایل پی جی، دال مونگ اور ماش بھی سستی ہوئیں .
اجلاس میں کہا گیا کہ پیاز کی قیمت گذشتہ 3 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں استحکام برقرار ہے تاہم گندم اور آٹے کی آسان دستیابی کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں .
وزیر خزانہ شوکت ترین نے قیمتوں میں استحکام اور دستیابی کیلئے چینی اور گندم کے ذخائر کو تقویت دینے کی ہدایت کی ہے .
وزیر خزانہ نےخوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے .
اجلاس کو دالوں، کھاد اور پیٹرولئیم مصنوعات کی ذخائر بارے بھی بریفنگ دی گئی .

. .

متعلقہ خبریں