وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس

(قدرت روزنامہ)وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرمگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء،مشیروں،معاٍونین خصوصی اور وزارتوں کے سیکریٹریز نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ ڈویژن نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.22 فیصد اضافہ ہوا، 33اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور 18 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ گذشتہ ہفتے 12 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ بجلی 0.91 فیصد، انڈے 0.08، سرخ مرچ 0.03 اور دیگر اشیاء 0.06 فیصد سستی ہوئیں جبکہ پیٹرول 0.65، چکن 0.19، پارچہ جات 0.18 اور دیگر اشیاء 0.28 فیصد مہنگی ہوئیں اور آلو، پیاز، گڑ، چینی، آٹا، ایل پی جی، دال مونگ اور ماش بھی سستی ہوئیں۔
اجلاس میں کہا گیا کہ پیاز کی قیمت گذشتہ 3 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں استحکام برقرار ہے تاہم گندم اور آٹے کی آسان دستیابی کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔
وزیر خزانہ شوکت ترین نے قیمتوں میں استحکام اور دستیابی کیلئے چینی اور گندم کے ذخائر کو تقویت دینے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر خزانہ نےخوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
اجلاس کو دالوں، کھاد اور پیٹرولئیم مصنوعات کی ذخائر بارے بھی بریفنگ دی گئی۔

Recent Posts

سونے کی قیمت میں ہفتہ وار بنیادوں پر کتنا اضافہ ہوا؟ جانئے

کرا چی (قدرت روزنامہ) عالمی مارکیٹ کے زیراثر پاکستان میں ہفتہ وار بنیادوں پر فی…

10 mins ago

بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن میں 118 ارب سے زائد وصول، ہزاروں گرفتاریاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن میں 118 ارب روپے…

11 mins ago

ایشوریا رائے ہرجگہ آرادھیا بچن کو کیوں لے کر جاتی ہیں، بتا دیا

ابوظہبی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اسٹار ایشوریا رائے نے ہرجگہ اپنی بیٹی آرادھیا بچن کو ساتھ…

26 mins ago

عامرلیاقت کو انصاف دلانے کیلیے خود مقدمہ لڑ رہی ہوں، سابق اہلیہ

کراچی(قدرت روزنامہ) ٹی وی اینکر عامرلیاقت مرحوم کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال کا کہنا ہے…

30 mins ago

افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف کھلی جارحیت ہورہی ہے: وزیر دفاع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین…

52 mins ago

پنڈی میں تماشہ لگانے کی اجازت نہیں، لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے، عظمیٰ بخاری کی گنڈا پور کو دھمکی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے راولپنڈی میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

55 mins ago