وزیراعظم عمران خان نے ایف آئی اے کو پیکا قانون کے تحت گرفتاریوں سے روک دیا

 

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم نے ایف آئی اے کو پیکا ترمیمی آرڈیننس کے تحت گرفتاریوں سے روک دیا ے . روزنامہ نئی بات کے مطابق وزیراعظم آفس کی جانب سے گزشتہ روز ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کو ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ پیکا ترمیمی آرڈیننس پر عملدرآمد کیلئے قواعد و ضوابط بنانے پر کام جاری ہے جن کے تیار ہونے تک کسی کو گرفتار نہ کیا جائے ، یہ ہدایات آج ڈی جی ایف آئی اے تک پہنچا دی گئی ہیں .

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے

کہ پیکا ترمیمی آرڈیننس پر عملدرآمد کیلئے قواعد و ضوابط بنانے پر کام جاری ہے، ان قواعد و ضوابط کے تیار ہونے تک کسی کو گرفتار نہ کیا جائے کیونکہ پیکا آرڈیننس پر عملدرآمد سے متعلق تمام تفصیلات ان قواعد و ضوابط میں ہوں گی .

. .

متعلقہ خبریں