ن لیگ کے باغی نے تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کا راز کھول دیا

 

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ن لیگ کے باغی ایم پی اے نے تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کا راز کھول دیا ہے، اشرف علی انصاری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جانتی ہے کہ ان کے پاس تحریک عدم اعتماد کے لیے نمبر پورے نہیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے باغی ایم پی اےچوہدری اشرف علی انصاری نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اپوزیشن جانتی ہے کہ ان کے پاس نمبر پورے نہیں ہیں اپوزیشن رہنما سے عدم اعتماد کا پوچھیں تو ان کے ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں۔نجی ٹی وی اے آروائی کی رپورٹ کے مطابق

اشرف علی کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، ن لیگ کے 15 سے زائد ممبر پنجاب اسمبلی ہمارے رابطے میں ہیں، تحریک عدم اعتماد پر مسلم لیگ ن کو پنجاب اسمبلی میں بڑا سرپرائز ملے گا۔باغی ایم پی نے مزید کہا شہباز شریف نے 35 سال تک ہمیں زرداری کے لٹیرے ہونے کا درس دیا، اب شہباز اور زرداری کے ملنے سے لیگی کارکنوں کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔اشرف علی انصاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہونے دیں گے، عثمان بزدار سابق وزرائے اعلیٰ کی نسبت زیادہ کامیاب وزیر اعلیٰ ہیں، انھوں نے پنجاب کی ترقی کے لیے بہت کام کیا۔واضح رہے کہ عدم اعتماد کے معاملے پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک برقرار ہے، ن لیگ عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد انتخابات کے حق میں ہے جب کہ پیپلز پارٹی پارلیمانی مدت مکمل کرنے کی خواہاں ہے، نیز ن لیگ کے چند رہنماؤں کو پیپلز پارٹی پر شکوک و شبہات بھی ہیں، پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کے اختتام پر عدم اعتماد کے اعلان کو بھی تسلیم نہ کیا گیا۔

Recent Posts

جسٹس منصور علی شاہ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جسٹس منصور علی شاہ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو خط…

3 mins ago

مخصوص نشستوں کا کیس: جسٹس یحییٰ آفریدی نے اختلافی نوٹ جاری کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحییٰ آفریدی نے…

7 mins ago

بہن پر تشدد کرنے پرسالے کے ہاتھوں بہنوئی قتل

حیدرآباد(قدرت روزنامہ)بھارت میں بہن پر تشدد کرنے پر سالے نے اپنے ہی بہنوئی کو تیز…

12 mins ago

مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کو مس کال کرکے بلالیتے ہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی

پشاور (قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان…

29 mins ago

8گھنٹے سوئیں،10لاکھ روپے ماہانہ لیں،معروف کمپنی نے بڑی پیشکش کردی

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)ایک معروف کمپنی نے 10 لاکھ تنخواہ کے ساتھ صرف سونے کی…

31 mins ago

بانی پی ٹی آئی کی ناجائز قید کو ختم ہونا پڑے گا، علیمہ خان کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ وقت…

34 mins ago