کراچی(قدرت روزنامہ)انسٹاگرام کی دوستی پر آشنا سے مل کر اپنے شوہر کو قتل کرنے کے الزامات کا سامنا کرنے والی گرفتار ملزمہ عرین جنت نے کراچی کے تھانے میں برہنہ کرکے تشدد اور ویڈیو بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔ملزمہ کو منگل کو پولیس ریمانڈ ختم ہونے پر جیل بھیج دیا گیا، جیل روانگی سے قبل ملزمہ نے ایک ویڈیو بیان ریکارڈ کرایا ہے جس میں مقدمہ کے مدعی اور خاتون ایس ایچ او پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ ملزمہ عرین جنت کا ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ مدعی مقدمہ رضوان تفتیشی افسر کے پاس تھانے آتا
تھا، میرے پاوں پر پاوں رکھ کر سگریٹ پیتا رہتا تھا۔انہوں نے کہا کہ مدعی رضوان شیخ پاوں پر پاوں رکھ کر اقرار جرم کا کہتا تھا، رضوان کہتا رہا کہ ایک دفعہ بول دو میں تمہیں معاف کر دوں گا۔ملزمہ عرین جنت نے لیاقت آباد میں واقع وومن ویسٹ زون تھانہ میں بھی بدسلوکی کا الزام لگایا ہے، وومن پولیس اسٹیشن میں مدعی کے سامنے آنکھوں پر پٹی باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ملزمہ عرین جنت نے کہا کہ دو پولیس والیاں دوپٹہ اتار کر اسے آنکھوں پر باندھ کر مجھے رضوان کے پاس لے گئیں، تھانے میں کپڑے اتار کر تشدد کیا گیا، برہنہ ویڈیو بھی بنائی جاتی رہی۔ملزمہ عرین جنت کے مطابق رضوان کہتا تھا کہ میں اپنی بیوی کو بھی لے کر آتا ہوں وہ بھی اسے مارے گی، وہ کہتا رہا کہ اس کی لے جا کر چھترول کرو، اندر لے جاکر انہوں نے پھر مارا۔پولیس کے مطابق ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت کے حکم پر ملزمہ عرین جنت کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ملزمہ عرین جنت پر انسٹاگرام کے دوست سلمان سے زہر منگوا کر شوہر کو قتل کرنے کا الزام ہے۔دوسری جانب ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان کے مطابق ملزمہ کے ویڈیو بیان پر کراچی پولیس چیف نے سخت نوٹس لیا ہے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کہا کہ انہوں نے ویڈیو دیکھی ہے جس کی تحقیقات کے لئے انہوں نے ایس ایس پی سہائی عزیز کو انکوائری افسر مقرر کیا ہے، ایس ایس پی سہائی عزیز تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کریں گی۔ایس ایس پی سوہائے عزیز کے مطابق انہوں نے ویڈیو دیکھی ہے، جلد کام شروع کریں گی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…