عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کے لیے قومی اسمبلی ہال دستیاب نہیں کیونکہ ۔۔۔ انصار عباسی کا اہم انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کا ہال فوری طور پر ارکان سے بھرپور کوئی سیشن کرانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔قومی اخبار روزنامہ جنگ میں شائع انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم عمران خان کیخلاف جلد ہی قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک نہیں لا پائیں گی کیونکہ قومی اسمبلی کے ہال اور اس کی لابیز کی تزئین و آرائش کا کام ہو رہا ہے۔ 23؍ مارچ کو اسلام کانفرنس تنظیم کا اجلاس ہوگا۔ کہا جاتا ہے کہ تزئین و آرائش کا کام چند ہفتے قبل شروع ہوا تھا اور یہ رواں ماہ میں مکمل

نہیں ہو سکتا۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم کیخلاف کم از کم رواں ماہ میں عدم اعتماد کی تحریک پیش نہیں کر پائیں گی۔ رابطہ کرنے پر قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ انہوں نے متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ وہ تزئین و آرائش کا کام 5 مارچ تک مکمل کرا لیں۔ انہوں نے دی نیوز کو بتایا کہ قومی اسمبلی ہال کو او آئی سی کے آئندہ اجلاس کیلئے تیار کیا جا رہا ہے جو 23؍ مارچ کو منعقد ہوگا۔ یہ پاکستان کیلئے ایک شاندار موقع ہوگا۔ جب اُن سے پوچھا گیا کہ اگر اپوزیشن جماعتیں آئندہ دنوں میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کریں تو کیا ہوگا تو اسپیکر اسمبلی نے کہا کہ وہ سیکریٹریٹ سے پوچھیں گے کہ وہ اس بات پر غور کریں کہ قومی اسمبلی اور اس کی لابیوں کی عدم دستیابی کی صورت میں کہیں اور سیشن منقعد کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔

Recent Posts

مخصوص نشستوں کا کیس: جسٹس یحییٰ آفریدی نے اختلافی نوٹ جاری کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحییٰ آفریدی نے…

4 mins ago

بہن پر تشدد کرنے پرسالے کے ہاتھوں بہنوئی قتل

حیدرآباد(قدرت روزنامہ)بھارت میں بہن پر تشدد کرنے پر سالے نے اپنے ہی بہنوئی کو تیز…

9 mins ago

مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کو مس کال کرکے بلالیتے ہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی

پشاور (قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان…

26 mins ago

8گھنٹے سوئیں،10لاکھ روپے ماہانہ لیں،معروف کمپنی نے بڑی پیشکش کردی

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)ایک معروف کمپنی نے 10 لاکھ تنخواہ کے ساتھ صرف سونے کی…

28 mins ago

بانی پی ٹی آئی کی ناجائز قید کو ختم ہونا پڑے گا، علیمہ خان کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ وقت…

31 mins ago

پاکستان تحریک انصاف نے میانوالی سے قبل ایک اور شہر میں جلسے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسہ کرنے…

36 mins ago