عامر لیاقت کا آئندہ الیکشن تحریک انصاف کے ٹکٹ پر نہ لڑنے کا اعلان

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کےرہنما ورکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے نجی ٹی وی پروگرام میں کہا ہےکہ میری پی ٹی آئی میں آکر صلاحیتیوں کو زنگ لگ گیا ہے اس کی وجہ سے پچھلے چار سالوں سے مجھے کوئی میڈیا ہائوس جاب نہیں دے رہا سب کہتے ہیں کہ یہ پی ٹی آئی کا بندہ ہے جو کے میرا بہت بڑا نقصان ہو رہا ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ میں جب سے تحریک انصاف میں شامل ہوا ہوں میری صلاحتیوں کو خان صاحب نے زنگ لگا دیا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا

تھا کہ میں اپنے حلقے کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑوں گا لیکن اب میں الیکشن ضرور لڑوں گا مگر تحریک انصاف کے ٹکٹ پر نہیں لڑوں گا ۔ نجی ٹی وی 92کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ چار سال ہو گئے میں کسی میڈیا ہاؤس میں نوکری نہیں کر سکتا، لوگ کہتے ہیں پی ٹی آئی کا بندہ ہے، میڈیا کا جو حال حکومت نے کیا سب کے سامنے ہے،صحافیوں کے سامنے بھی کھڑا نہیں ہو سکتا۔ عامر لیاقت نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر و جنرل پرویز مشرف اس وقت میرے سے پوچھ کر فیصلے کیا کرتے تھے ۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کراچی سے تحریک انصاف کے جلد خاتمے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ میں تو ہمیشہ سے ایم کیو ایم میں ہی تھا، جلد کراچی میں پھر سے ایم کیو ایم کا راج ہوگا۔پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین اپنی تیسری شادی کے باعث میڈیا اور سوشل میڈیا کی زینت بنے ہی ہوئے تھے کہ اب انہوں نے ایک نیا بیان داغ کر ایک بار عوام کی توجہ اپنی جانب کروالی۔کراچی میں ہونے والی ایک نجی محفل میں عامر لیاقت نے کراچی سے تحریک انصاف کے جلد خاتمے کی پیش گوئی کردی۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد کراچی میں پھر سے ایم کیو ایم کا راج ہوگا۔ سارے وفا پرست ایک چھت کے نیچے ہوں گے۔اس موقع پر موجود ایک خاتون نے ان سے سوال کیا کہ آپ ایم کیو ایم میں ہوں گے؟ جواب میں عامر لیاقت نے کہا کہ میں تو ہمیشہ سے ایم کیو ایم میں ہی تھا۔ انہوں نے ایک بار پھر بانی ایم کیو ایم کو اپنا قائد و رہنما کہا۔ڈاکٹر عامر لیاقت نے مزید کیا کہا ؟ ویڈیو میں ملاحظہ کریں ۔

Recent Posts

وی پی این کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا فتویٰ غلط ہے، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…

1 hour ago

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

7 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

7 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

8 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

8 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

8 hours ago