“میں نے صبا قمر کے شوہر کو بھی دیکھا اور ۔ ۔۔ ” اداکارہ کی شادی کے بارے انوشے اشرف نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی مشہور وی جے انوشے اشرف نے
انکشاف کیا ہے کہ وہ جانتی ہیں کہ اداکارہ صبا قمر کس سے شادی کرنیوالی ہیں، یہ بات انہوں نے ایک ٹاک شو میں شرکت کے دوران بتائی ۔ تفصیلات کے مطابق وی جے نے انٹرویو کے دوران شادی کے موضوع پر بات کرتے ہوئے لالی ووڈ اداکارہ صبا قمر کے شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ”وہ جب چاہیں شادی کر سکتی ہیں، انھوں نے حال ہی میں صبا قمر کے ہونے والے شوہر کو بھی دیکھا ہے“۔ انوشے کبھی بھی بولڈ بیان دینے سے کتراتی نہیں ہے اور انھوں نے ایسا ہی خلیل الرحمن قمر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بھی کہا تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں خلیل الرحمن قمر کے ساتھ کام نہ کرنے کے حوالے سے بیان کی وجہ سے بھی سرخیوں میں تھی جب انھوں نے کہا کہ ”مجھے اگر 50لاکھ کی آفر بھی کی جائے تو بھی میں ان کے ساتھ کام نہیں کروں گی“۔ادھر اداکارہ صبا قمر کی بات کی جائے تو وہ جلد ہی ٹی وی پر ڈرامہ سیریل ’تمھارے حسن کے نام‘ میں نظر آنے والی ہے۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ کا بغض اور دل کی بات زبان پر آگئی، نواب بگٹی اپنی سر زمین کی دفاع میں شہید ہوئے، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے جمعہ کے روز…

3 mins ago

بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 24ستمبر کو طلب کر لیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 24ستمبر کو طلب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق…

9 mins ago

کوئٹہ میں پہاڑ سے گر کر ایک شخص جا ں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں پہاڑ سے گر کر ایک شخص جا ں بحق ہو گیا۔ تفصیلات…

25 mins ago

جھل مگسی، دو گروپوں میں مسلح تصادم، 2 افراد جاں بحق ، بچہ زخمی

جھل مگسی(قدرت روزنامہ)بلو چستان کے ضلع جھل مگسی میں2گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں…

30 mins ago

وندر سے ایک شخص لاپتہ

لسبیلہ(قدرت روزنامہ)لسبیلہ کے شہر وندر سے ایک شخص کو لاپتہ کر دیا گیا، اس حوالے…

36 mins ago

جعفرآباد،محبت شاخ میں مسلح افراد کی فائرنگ، باپ بیٹا جاں بحق

جعفرآباد(قدرت روزنامہ)جعفرآبادکے علاقے محبت شاخ میں مسلح افرادکی فائرنگباپ بیٹا جاں بحق۔ملزمان فرارپولیس نے لاشوں…

43 mins ago