باہر سے چپس ، پاپڑ کھانے کی ضرورت نہیں ، حکومت کی جانب سے کس شہر کے سرکاری اسکول میں بچوں کو مفت کھانا ملے گا، جانیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) لاہور کے بعد اب اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں کے
بچوں کو بھی مفت کھانا ملے گا . اب اسلام آباد کے سرکاری پرائمری اسکولوں کے بچوں کو گھروں سے لنچ باکس لانے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور نہ ہی باہر سے چپس، پاپڑ یا بسکٹ کھانا پڑیں گے .

لاہور کے بعد اب اسلام آباد کے سرکاری پرائمری اسکولوں کے بچوں میں بھی مفت کھانا فراہم کیا جائے گا اور روزانہ کا مینیو مختلف ہو گا . وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اسلام آباد میں اسکول کھانا پروگرام کا افتتاح کر دیا . جس میں 100 سرکاری اسکولوں کے 25 ہزار بچے دوپہر کا کھانا اسکول میں ہی کھا سکیں گے . وفاقی وزیر تعلیم کی جانب سے ایف سکس تھری میں پرائمری ماڈل اسکول میں اسکول کھانا پروگرام کا آغاز کیا گیا . وزیر تعلیم شفقت محمود نے مقامی ٹرسٹ کی زیرپرستی چلنے والے پروگرام کا افتتاح کیا .

. .

متعلقہ خبریں