2016ء میں پی ایس ایل کھیلنے والے کھلاڑی اب کتنا معاوضہ لے رہے ہیں؟

لاہور(قدرت روزنامہ) سنہ 2016ء میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے والے کھلاڑیوں کا معاوضہ کتنا تھا اور اب وہی کھلاڑی کتنا معاوضہ وصول کر رہے ہیں؟ اس حوالے سے نیوز ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں تفصیل بیان کر دی ہے . ویب سائٹ کے مطابق آصف علی سلور کیٹیگری میں 2016ء میں آئے تھے اور ان کا معاوضہ 25ہزار امریکی ڈالر(تقریباً44لاکھ 12ہزار روپے) تھا .

اب وہ پلاٹینم کیٹیگری میں شمار ہوتے ہیں اور 1لاکھ 70ہزار ڈالر (تقریباً 3کرو ڑ روپے)معاوضہ لے رہے ہیں .

رپورٹ کے مطابق بابر اعظم اور فخر زمان بھی 2016ء میں اسی کیٹیگری اور اسی معاوضے کے ساتھ کھیلے اور اب وہ بھی پلاٹینم کیٹیگری کے ساتھ 1لاکھ 70ہزار ڈالر ہی لے رہے ہیں . حسن علی اور شاداب خان دونوں 2016ء میں ایمرجنگ (Emerging)کیٹیگری میں تھے اور انہیں ساڑھے 7ہزار ڈالر(تقریباً13لاکھ 23ہزار روپے) معاوضہ دیا گیا تھا . اب وہ دونوں پلاٹینم کیٹیگری میں 1لاکھ 70ہزار ڈالر لے رہے ہیں .

محمد رضوان 2016ء میں گولڈ کیٹیگری میں 50ہزار ڈالر (تقریباً 88لاکھ 24ہزار روپے)پر کھیلے اور اب وہ پلاٹینم کیٹیگری کے ساتھ 1لاکھ 70ہزار ڈالر پر کھیل رہے ہیں . شاہین آفریدی ایمرجنگ کیٹیگری میں 2018ء میں پی ایس ایل کا حصہ بنے اور انہیں ساڑھے 7ہزار ڈالر معاوضہ دیا گیا تھا . اب وہ پلاٹینم کیٹیگری میں 1لاکھ 70ہزار ڈالر لے رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں