2016ء میں پی ایس ایل کھیلنے والے کھلاڑی اب کتنا معاوضہ لے رہے ہیں؟

لاہور(قدرت روزنامہ) سنہ 2016ء میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے والے کھلاڑیوں کا معاوضہ کتنا تھا اور اب وہی کھلاڑی کتنا معاوضہ وصول کر رہے ہیں؟ اس حوالے سے نیوز ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں تفصیل بیان کر دی ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق آصف علی سلور کیٹیگری میں 2016ء میں آئے تھے اور ان کا معاوضہ 25ہزار امریکی ڈالر(تقریباً44لاکھ 12ہزار روپے) تھا۔ اب وہ پلاٹینم کیٹیگری میں شمار ہوتے ہیں اور 1لاکھ 70ہزار ڈالر (تقریباً 3کرو ڑ روپے)معاوضہ لے رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بابر اعظم اور فخر زمان بھی 2016ء میں اسی کیٹیگری اور اسی معاوضے کے ساتھ کھیلے اور اب وہ بھی پلاٹینم کیٹیگری کے ساتھ 1لاکھ 70ہزار ڈالر ہی لے رہے ہیں۔ حسن علی اور شاداب خان دونوں 2016ء میں ایمرجنگ (Emerging)کیٹیگری میں تھے اور انہیں ساڑھے 7ہزار ڈالر(تقریباً13لاکھ 23ہزار روپے) معاوضہ دیا گیا تھا۔ اب وہ دونوں پلاٹینم کیٹیگری میں 1لاکھ 70ہزار ڈالر لے رہے ہیں۔

محمد رضوان 2016ء میں گولڈ کیٹیگری میں 50ہزار ڈالر (تقریباً 88لاکھ 24ہزار روپے)پر کھیلے اور اب وہ پلاٹینم کیٹیگری کے ساتھ 1لاکھ 70ہزار ڈالر پر کھیل رہے ہیں۔ شاہین آفریدی ایمرجنگ کیٹیگری میں 2018ء میں پی ایس ایل کا حصہ بنے اور انہیں ساڑھے 7ہزار ڈالر معاوضہ دیا گیا تھا۔ اب وہ پلاٹینم کیٹیگری میں 1لاکھ 70ہزار ڈالر لے رہے ہیں۔

Recent Posts

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

9 mins ago

کوئٹہ میں حجام کی دکان پر بیٹھا بہاولپور کا رہائشی قتل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے دارالحکومت میں بروری روڈ پر حجام کی دکان میں بیٹھے شخص…

29 mins ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج رات…

38 mins ago

مولانا فضل رحمان سے شاہد آفریدی کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی(قدرت روزنامہ) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق…

2 hours ago

جسٹس منصور علی شاہ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جسٹس منصور علی شاہ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو خط…

2 hours ago

مخصوص نشستوں کا کیس: جسٹس یحییٰ آفریدی نے اختلافی نوٹ جاری کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحییٰ آفریدی نے…

2 hours ago