بلوچستان میں پانی کی کمی زراعت اور معیشت پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہے،چیف سیکرٹری بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا اور چیف سیکرٹری سندھ ممتاز علی شاہ نے بلوچستان میں پانی کی کمی کے مسئلہ پر وڈیو لنک میٹنگ کی، ملاقات میں بلوچستان اورسندھ کا پانی کے مسئلہ باہمی مشاورت اور باہمی گفت و شنید سے حل کرنے پر اتفاق ہوا اور یہ طے پا یا کہ صوبے ایک دوسرے کے پانی کے حق اور مفاد کا احترام کرینگے، چیف سیکرٹری بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کو پانی کی کمی سے صوبے کی زراعت اور معیشت گہری منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں اور صوبے کے کسان زمیندار اس صورتحال سے بہت پریشان ہیں کیونکہ صوبے کے آبادی کا بیشتر حصے کا دارومدار زراعت سے وابستہ ہے اور پانی کی کمی سے کسان اور پریشانی میں مبتلا ہے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں صرف ایک ہی زرعی بیلٹ سندھ سے ملحقہ نصیرآباد ڈویژن ہے، جہاں زراعت کے لئے سندھ سے آنے والے پانی پر انحصار کیا جاتا ہے تاہم سندھ کی جانب سے بلوچستان کو اس کے حصے کا پانی میں کمی سے کاشتکاروں کو غیر معمولی نقصان پہنچ رہا ہے، حکومت سندھ بلوچستان کو اس کے حصہ کا مکمل پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ زمینداروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، ملاقات میں چیف سیکرٹری سندھ نے یقین دلایا کہ آج سے بلو چستان کو اس کا پانی کا پورا حصہ مل جائیگا اور دونوں صوبے جوائنٹ مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دینگے جو روزانہ کی بنیاد پر پانی کی بہاؤ کی نگرانی کریں گے، اس موقع پر سیکرٹری آبپاشی بلوچستان عبدالفتح بھنگر، سیکرٹری آبپاشی سندھ و دیگر بھی موجود تھے۔

Recent Posts

توشہ خانہ ٹو: خصوصی عدالت کا پیر کو عمران اور بشریٰ کے دلائل سننے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ ٹو کیس میں 23 ستمبر کو بانی…

17 mins ago

صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پر دستخط کر دیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس جاری کر دیا گیا،صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

19 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ کی جانب سے منظور کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس…

32 mins ago

وفاقی حکومت پر سال 2030 تک 49 ہزار 629 ارب روپے کے مقامی قرضے واجب الادا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت کے ذمہ سال 2030 تک مجموعی طور پر 49 ہزار 629…

41 mins ago

مارک زکربرگ کی نئی گھڑی کی قیمت آپ کو دنگ کردے گی

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)میٹا کے بانی مارک زکربرگ دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک…

50 mins ago

آئی پی پیز سے متعلق کچھ باتیں نہیں بتاسکتے ان کیمرا بریفنگ کیلیے تیار ہیں، اویس لغاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے…

54 mins ago