ژوب، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین کا لاشیں شاہراہ پر رکھ کر احتجاج

ژوب(قدرت روزنامہ)کاؤنٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کا ژوب میں کارروائی کے دوران فائرنگ سے چار افراد ہلاک جبکہ 2زخمی ہوگئے ہیں،جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین نے لاشوں کو ژوب قومی شاہراہ پررکھ کر احتجاجاََ قومی شاہراہ ٹریفک کیلئے بند کردیا۔ گزشتہ روز کاؤنٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ژوب کے علاقے کلی شہاب زئی میں گھر پر چھاپہ مارا گیا جس کے دوران فائرنگ کرکے 4افراد قتل اور دو کو زخمی کردیا،بعدازاں لواحقین نے مقتولین کی لاشوں کو ژوب کوئٹہ قومی شاہراہ پر رکھ کر احتجاجاََ شاہراہ بند کردی جس کی وجہ سے سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔دوسری جانب انتظامی حکام مذاکرات کیلئے جائے وقوعہ پرپہنچ گئی۔سی ٹی ڈی کی جانب سے کارروائی میں شریف خان،نواب خان،انور خان،احوال خان قتل جبکہ حیدر خان اور حسن کو زخمی کیاگیاہے۔

Recent Posts

توشہ خانہ ٹو: خصوصی عدالت کا پیر کو عمران اور بشریٰ کے دلائل سننے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ ٹو کیس میں 23 ستمبر کو بانی…

14 mins ago

صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پر دستخط کر دیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس جاری کر دیا گیا،صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

15 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ کی جانب سے منظور کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس…

29 mins ago

وفاقی حکومت پر سال 2030 تک 49 ہزار 629 ارب روپے کے مقامی قرضے واجب الادا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت کے ذمہ سال 2030 تک مجموعی طور پر 49 ہزار 629…

37 mins ago

مارک زکربرگ کی نئی گھڑی کی قیمت آپ کو دنگ کردے گی

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)میٹا کے بانی مارک زکربرگ دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک…

46 mins ago

آئی پی پیز سے متعلق کچھ باتیں نہیں بتاسکتے ان کیمرا بریفنگ کیلیے تیار ہیں، اویس لغاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے…

51 mins ago