کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے شہروں اور قومی شاہراہوں پر کسٹم اور دیگر ادارواں کی غیر ضروری چیکنگ کا سختی سے نوٹس لیتے ہو ئے چیف سیکرٹری بلو چستان کو ہدایت کی ہے کہ وہ فو ری طو ر پر اس سلسلے میں کسٹم اور دیگر اداروں کے حکام سے مذکو رہ چیک پوسٹوں سے متعلق را بطہ کریں ان چیک پوسٹوں کو فوری ختم کرنے کی ضرورت ہے اس حوالے سے وہ وفاقی حکومت سے بھی بات کرینگے . وزیر اعلیٰ بلو چستان نے کہا ہے کہ کوسٹ گاڑدز اور کسٹم سمیت دیگر اداروں کا صو بے کے مختلف شہروں اور قومی شاہراہوں پر غیر ضروری چیکنگ عوام کی آزادانہ نقل وحمل اور بنیادی حقوق کے منافی عمل ہے،کسٹم، کوسٹ گارڈ اور دیگر متعلقہ وفاقی ادارے بین الاقوامی اور بین الصوبائی بارڈر پر چیکنگ کے نظام کو مزید بہتر بنا کر سمگلنگ کی روک تھام کریں،شہر کے اندر چیکنگ کسٹم اور دیگر وفاقی اداروں کے نہیں بلکہ پولیس کے دائرہ اختیار میں ہے،انہوں نے کہا ہے کہ عوام کے مفاد اور حقوق کے خلاف کسی اقدام کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے،میں نے گزشتہ روز بزریعہ سڑک اسلام آباد سے کوئٹہ کاسفر کیا اور دوسرے صوبوں میں شاہراہوں پر کسٹم یا کسی دوسرے ادارے کی چیک پوسٹ نہیں دیکھی لیکن ژوب سے کوئٹہ تک کسٹم اور دیگر اداروں کی بہت سی چیک پوسٹ قائم ہیں، ان چیک پوسٹوں کو فوری ختم کرنے کی ضرورت ہے اس حوالے سے وہ وفاقی حکومت سے بھی بات کرینگے .
انہوں نے چیف سیکرٹری بلو چستان کو مختلف شہروں میں اور قومی شاہراہوں پر کسٹم، کوسٹ گارڈز اور دیگر اداروں کے قائم چیک پوسٹوں اور چیکنگ سسٹم ختم کرانے کی ہدایت کر تے ہو ئے اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کے حکام سے را بطہ کر نے کا کہا ہے .
. .