پاکستان یورپی یونین ممالک سے اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف

(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین ممالک سے اپنے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے .

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی برائے انسانی حقوق کی ملاقات ہوئی ہے .

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان میں انسانی بحران کی صورتحال پر بات چیت کی گئی جبکہ ملاقات میں خطے کی مجموعی سلامتی کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی .

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں یورپی یونین کے ساتھ دو طرفہ سفارتی تعلقات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا .

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی برائے انسانی حقوق سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان یورپی یونین ممالک سے اپنے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں