(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 10 دہشتگرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پربلوچستان کےعلاقے ہوشاب میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے پر آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز کے ساتھ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن دہشتگردوں کے کیمپ اور ٹھکانوں کی اطلاع پر کی گئی، ہلاک دہشتگردوں میں کمانڈر ماسٹر آصف عرف مکیش شامل ہے۔
آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد تربت اور پسنی میں سیکیورٹی فورسز پرحملوں میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا ہے، یہ اسلحہ و ایمونیشن سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کے لیے اکٹھا کیا گیا تھا۔
ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کی کارروائیوں کے ذمہ داروں کے خاتمے کے لیے آپریشنز جاری رہیں گے، دہشت گردوں کو امن سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ لاکھوں روپے کا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وہ کارنامہ سرانجام…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسزکی پوسٹ پر حملے میں دہشت گردوں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز…