لاہور(قدرت روزنامہ) ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ دلیے کو دہی میں ملاکر کھانا بہترین ناشتہ ثابت ہوسکتا ہے اور جبکہ یہ ذیابیطس کنٹرول کرنے میں بھی معاون ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کی ایک بڑی آبادی کو ذیابطیس نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، لیکن ماہرینِ صحت کہتے ہیں کہ صحت مند ناشتہ ذیابطیس کو کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔
ذیابیطس کی غذاؤں کی ماہر، ڈاکٹر لورین ہیرس کئی کتابوں کی مصنف ہیں کہتی ہیں کہ صبح کے ناشتے میں ریشہ، پروٹین اور لحمیات متوازن ہوں تو اس سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ناشتے کے لئے دلیہ (اوٹ میل) کو دہی میں ڈال کر کھانا کھانا جہاں صحت کے لئے بہت مفید ہے وہیں یہ ذیابطیس کو کنٹرول کرنے اور اس سے بچانے کے لئے اہم غذا ہے۔ ڈاکٹر لورین ہیرس مزید کہتی ہیں کہ ناشتے میں دلیے کا استعمال بےحد فائدے مند ہے اور اس کا جادوئی اثر پورے دن خون میں شکر معمول پر رکھتا ہے دلیے میں فائبر کی بھرپور مقدار ہوتی ہے جو ایک کپ میں 8 گرام تک بھی ہوسکتی ہے۔دلیے کو دہی میں ملا کر کھانے سے پروٹین کی ضرورت پوری ہوتی ہے جس سے ناشتے کی توانائی حاصل ہوجاتی ہے آپ اس ناشتے کو مزید صحت مند اور مزیدار بنانے کے لئے اس میں مونگ پھلی کا مکھن بھی ڈال سکتے ہیں یا مٹھاس کے لئے شہد کا استعمال بھی بہترین ہے لیکن چینی ملانے سے مکمل اجتناب کریں۔ ماہرین صحت کہتے ہیں کہ دنیا کی اکثریت کے لیے ضروری ہے کہ روزانہ 25 سے 38 گرام فائبر یا ریشے دار غذا کھائے یہ چینی کو ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے اور جسم میں انسولین کی پیداوار بھی بڑھاتا ہے اس طرح فائبر کی عادت ٹائپ ٹو ذیابیطس روکنے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہے۔ علاوہ ازیں دلیے میں مونگ پھلی، بادام، پستہ اور اخروٹ، اسٹرابیری، بلیو۔
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نجی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس…