یوکرین پر روسی حملے کے بعد تیل اور سونا مزید مہنگا، اسٹاک مارکیٹس بھی کریش کر گئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) یوکرین پر روسی حملے کے بعد تیل اور سونا مزید مہنگا ہو گیا جب کہ اسٹاک مارکیٹس بھی کریش کر گئیں . ایکسرپس نیوز کی رپورٹ کے مطابق یوکرین پر روسی حملے کے اثرات نے تیزی سے عالمی کاروبار و تجارت کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کر دیا .

روسی فوج کی یوکرین پر لشکر کشی کی خبریں پھیلتے ہی تیل کی عالمی منڈی میں جاری بحران اور بھی شدید ہو گیا جس کے نتیجے میں برینٹ خا تیل کی فی بیرل قیمت 101 ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ عالمی منڈی میں تل کی اوسط فی بیرل قیمت بھی 100 ڈالر کے قریب پہنچ چکی ہے .
اقتصادی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر روس اور یوکرین میں مسلح تنازع فوری طور پر ختم نہ ہوا تو خام تیل کی عالمی قیمتیں بھی مسلسل بڑھتی رہیں گی جس سے عالمی معیشت کا ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے .

یوکرین پر روسی حملے کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹس بھی کریش کر گئیں . جاپانی اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں ٹریڈنگ کے آغز پر ہی 2.01 پوائنٹس کم ہو چکے ہیں ، چین کی شنگھائی کمپوزٹ کے انڈیکس میں بھی 1.96 پوائنٹس کی کمی آ چکی ہے .

امریکی اسٹاک مارکیٹ ’نیسڈیک ‘ پہلے ہی ممکنہ جنگ کے خدشے کی بناء پر 2.57 پوائنٹس گر چکی ہے جب کہ یورپی اسٹاک مارکیٹس میں بھی 0.42 پوائنٹس جتنی کمی واقع ہوئی ہے . ایشائی اسٹاک مارکیٹنس بھی مندی کی لپیٹ میں آ گئیں . سنگا پور کی مارکیٹس میں گندم کی قیمت میں 5.5 فیصد، مکئی میں 4 اور سویابین کی قیمت میں 2 فیصد تک اضافہ ہوا . پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج کاروبار کا منفی آغاز ہوا ہے .
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 1.3 فیصد کمی دیکھنے میں آئی،جبکہ بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں 2.8 فیصد کمی ہوئی . عالمی سطح پرسونے کی قیمت میں 16 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہو چکا ہے . دوسری جانب عالمی رہنماؤں نے روس سے یوکرین میں کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کر دیا ہے . اقوام متحدہ کے سیکیورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں چینی سفیر نے یوکرین حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت یوکرین کی نازک صورتحال ہے، یوکرین کے مسئلے کے پر امن حل کا دروازہ مکمل بند نہیں ہوا اور نہ ہی اس دروازے کو بند ہونا چاہئیے .
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے روس سے یوکرین کے خلاف کارروائیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا ، انہوں نے کہا کہ روس تمام فوجی اور پراکسی فورسز کو واپس بلائے، روس کے اقدامات کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، کینیڈا روس کی بلاجواز جارحیت کو روکنے کے لیے اضافی کارروائی کرے گا . مزید یہ کہ نیٹو سربراہ جینز اسٹولٹن برگ نے روس کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو کے اتحادی روس کے تازہ ترین اقدام سے نمٹنے کے لیے ملاقات کریں گے، سربراہ نیٹو کے مطابق اس مشکل وقت میں یوکرین کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ نیٹو اتحادیوں کے تحفظ اور دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا .

. .

متعلقہ خبریں