نور قتل کیس، ملزم ظاہر کی پولی گرافک ٹیسٹ سے قبل بے ہوش ہونے کی ایکٹنگ

(قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں قتل کی جانے والی سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کیس کا مرکزی ملزم ظاہر جعفر لاہور میں پولی گرافک ٹیسٹ سے قبل بے ہوش ہونے کی ایکٹنگ کرتا رہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب فرانزک سائنس لیب میں ملزم ظاہر جعفر کا پولی گرافک ٹیسٹ مکمل ہوگیا ہے۔

قتل سے پہلے ملزم نے والدین کو لڑکی کے شادی سے انکار کا بتایا، تفتیشی افسر

ٹیسٹ سے قبل ملزم بے ہوش ہونے کی ایکٹنگ کرتا رہا، ٹیسٹ کے دوران ملزم مختلف حیلے بہانے کرتا رہا۔

ظاہر جعفر کا پولی گرافک ٹیسٹ سائنس لیب کے ماہرین نے کیا، ٹیسٹ میں ظاہر جعفر سے 20 سوالوں کے جواب لیے گئے۔

نور کو انصاف دلانے کیلئے فیملی نے ٹوئٹر پر اکاؤنٹ بنالیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیب میں واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا فرانزک بھی کیا گیا، ملزم کے پولی گرافک ٹیسٹ کی رپورٹ اسلام آباد پولیس کو بھجوائی جائے گی۔

یاد رہے کہ ظاہر جعفر کو آج اسلام آباد پولیس لاہور لائی ہے، پولیس کے انسپکٹر عبدالستار سخت سیکورٹی میں ملزم کو لاہور لائے، ٹیسٹ کے بعد پولیس ملزم کو دوبارہ اسلام آباد لے کر روانہ ہوگی۔

خیال رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد کی عدالت نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہرجعفر کو مزید تین روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

نور قتل کیس، ملزم ظاہر جعفر کو پنجاب فرانزک لیبارٹری لاہور پہنچا دیا گیا

سرکاری وکیل ساجد چیمہ نے عدالت کو بتایا کہ وقوعہ کی سی سی ٹی وی وڈیوز حاصل کرلی ہیں، ملزم کو لاہور لے کرجانا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کا فارنزک کرانا ہے لہذا مزید ریمانڈ دیا جائے۔

وکیل کی استدعا پر عدالت نے ملزم ظاہر جعفر کا مزید 3 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا، ملزم ظاہرجعفر کو 31 جولائی کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 20 جولائی کو تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں 27 سالہ لڑکی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔

Recent Posts

اداکار عامر خان شو کے دوران امیتابھ بچن سے جڑی ایسی ’نایاب‘ چیز لے کر پہنچ گئے کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) ہر سیزن کی طرح ’کون بنے گا کروڑ پتی‘(KBC) کے سیزن 16…

4 mins ago

اسلام آباد کے 3حلقوں کے ٹریبونل کی تبدیلی سے متعلق کیس ،الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری موقع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے 3حلقوں کے ٹریبونل کی تبدیلی سے متعلق…

21 mins ago

ڈی چوک ہماری منزل ہے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور صوابی کیلئے روانہ

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پشاور سے صوابی کیلئے روانہ ہوگئے ۔ نجی ٹی…

29 mins ago

بھارتی اداکارہ ’دیابین‘ کو بگ باس کے نئے سیزن میں شرکت کیلئے کتنے کروڑ کی آفر کی گئی؟ پتا چل گیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے مقبول ترین رئیلٹی شو بگ باس کا اٹھارواں سیزن کچھ…

42 mins ago

مریم نواز نے پنجاب میں ریسٹورینٹس، بیکریوں اور شادی ہالز سے متعلق اہم ہدایات جاری کر دیں

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کی آمدنی (ریونیو) میں اضافے کے…

48 mins ago

رضوان اور شاہین آفریدی کا کپتان بننے کا امکان ختم، لیکن کیوں؟ بڑا دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ٹیسٹ بیٹر بابر اعظم کا اچانک قومی وائٹ بال ٹیم کی…

1 hour ago