متحدہ عرب امارات نے بھکاریوں کے لیے سخت وارننگ جاری کردی

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات نے بھکاریوں کے لیے سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں بھیک مانگنے پر ایک لاکھ درہم جرمانہ اور 6 ماہ تک قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا ، بھکاریوں کو بھرتی کرنے والے گروہ یا افراد کو بھی یہی سزا دی جائے گی ۔ مقامی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے پبلک پراسیکیوشن نے اپنے ایک بیان کے ذریعے بھیک مانگنے کے منظم جرم کے انتظام کے لیے سزاؤں کی وضاحت کی اور خبردار کیا ہے کہ 2021 کے وفاقی حکم نامے کے قانون نمبر 31 کے آرٹیکل 476 کے مطابق جو بھی دو یا دو سے زیادہ لوگوں کے منظم گروہ کے ذریعہ منظم بھیک مانگنے کے جرم کا انتظام کرتا ہے اسے حراست میں لینے کی سزا دی جائے گی جس کے بعد کم از کم چھ ماہ کی مدت تک قید اور کم از کم 100,000 درہم جرمانہ کیا جائے گا اس کے علاوہ جو بھی لوگوں کو منظم بھیک مانگنے کے جرم میں استعمال کرنے کے مقصد سے ریاست میں لاتا ہے اسے بھی اسی جرم کی سزا دی جائے گی ۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کا شمار خوش حال اور ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا ہے ، یہاں دولت کی خاصی ریل پیل ہے ، اسی وجہ سے یہاں کے مقامی اور غیر ملکی تارکین فلاحی کاموں میں پیش پیش رہتے ہیں اور بھکاریوں پر بھی دل کھول کر خیرات لُٹاتے ہیں ، اسی وجہ سے امارات میں گزشتہ چند سالوں سے غیر ممالک سے پیشہ ور بھکاریوں کی آمد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خصوصاً رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور دیگر ایشیائی ممالک سے کئی پیشہ ور بھکاری وزٹ ویزے پر پہنچ جاتے ہیں اور ایک ماہ کے دوران ہی بھیک مانگ مانگ کر لاکھوں روپیہ جمع کر لیتے ہیں اور پھر خوشی خوشی اپنے وطن رخصت ہو جاتے ہیں تاہم اس طرح کی کمائی سے اصل غریب اور مستحق لوگوں کا حق مارا جاتا ہے ، اسی وجہ سے پچھلے تین سال سے ان موسمی گداگروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔

Recent Posts

بھارتی اداکارہ ودیا بالن کی گاڑی کو حادثہ

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ودیا بالن حال ہی میں ایک خطرناک کار حادثے…

47 mins ago

پاکستان اور آذربائیجان کا قانونی تعلیم و تربیت کیلئے ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور آذربائیجان کے سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان…

55 mins ago

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے شاہ رخ خان کو لاجواب کردیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتی مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بالی ووڈ کے سپر…

57 mins ago

سیالکوٹ میں زمین کے تنازع پرگاڑی پرفائرنگ،7افرادقتل

سیالکوٹ (قدرت روزنامہ)پسرور قلعہ کالر والا کے علاقہ میں 7 افراد کو پرانی دشمنی کی…

1 hour ago

روزگار کی تلاش میں کمبوڈیا جانے والے سینکڑوں پاکستانی پھنس گئے

فنوم پین (قدرت روزنامہ)روزگار کی تلاش میں سیکڑوں پاکستانی کمبوڈیا میں پھنس گئے ہیں، پاکستان…

1 hour ago

بھارتی باولر ایشون نے مرلی دھرن کا اہم ریکارڈ برابر کردیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی سپنر روی چندرن ایشون نے سری لنکا کے سابق لیجنڈری سپنر مرلی دھرن…

1 hour ago