یوکرین کا روس پر جوابی حملہ 5 روسی طیارے اور ایک ہیلی کاپٹر تباہ

ماسکو(قدرت روزنامہ)روس نے یوکرین پرحملہ کردیا جس کی جوابی کارروائی میں 5 روسی طیارے اورایک ہیلی کاپٹرتباہ کردیا گیا . غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت کیف، ڈونباس، اڈیسہ ماریوپول سمیت یوکرین کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی زوردار آوازیں آرہی ہیں .

روسی فوج نے یوکرین کے فوجی اڈوں کو بھی میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے . دوسری جانب روسی صدارتی محل کریملن نے اعلان کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب ایردآن کے ساتھ فون بات چیت میں روس کی جانب سے یوکرین کے متنازع علاقوں ڈونیٹسک اور لوگانسک جمہوریہ کی

آزادی کو تسلیم کرنے کے فیصلے کی معروضی ضرورت پربات کی . میڈیارپورٹس کے مطابق صدر پوتین نے کہا کہ انہوں نے مشرقی یوکرین کے دو الگ الگ علاقوں کی آزادی کو تسلیم کیا . یہ ایک ایسا اقدام جس کی وجہ سے مغربی ممالک کی جانب سے پابندیاں عائد کی گئیں، جس کے بارے میں ان کا دعوی تھا کہ یوکرین نے منسک امن معاہدے کو مسترد کر دیا تھا . ترکی کی جانب سے ایک بیان میں اعلان کیا گیا کہ ایردآن نے پوتین کو بتایا کہ ان کا ملک یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کرنے والے اقدامات کو تسلیم نہیں کرتا . ترک بیان میں مزید کہا گیا کہ ایردآن نے زور دے کر کہا کہ فوجی تنازع کو مسائل کو پیچیدہ بناناکسی کے مفاد میں نہیں ہوگا . انہوں نے کہا کہ صدر نے تنا ئوکو کم کرنے اور امن برقرار رکھنے کے لیے اپنے کندھوں پر آنے والی کسی بھی ذمہ داری پوری کرنے کے عزم کا اظہار کیا . بیان میں کہا گیا کہ کال کے دوران ایردآن نے بحران کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا اور مزید کہا کہ سفارت کاری پر توجہ مرکوز کرنا مفید ہے . ان کا کہنا تھا کہ ان کا ملک نیٹو کے اندر تعمیری پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے .

. .

متعلقہ خبریں