یوکرین کا روس پر جوابی حملہ 5 روسی طیارے اور ایک ہیلی کاپٹر تباہ

ماسکو(قدرت روزنامہ)روس نے یوکرین پرحملہ کردیا جس کی جوابی کارروائی میں 5 روسی طیارے اورایک ہیلی کاپٹرتباہ کردیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت کیف، ڈونباس، اڈیسہ ماریوپول سمیت یوکرین کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی زوردار آوازیں آرہی ہیں۔ روسی فوج نے یوکرین کے فوجی اڈوں کو بھی میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ دوسری جانب روسی صدارتی محل کریملن نے اعلان کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب ایردآن کے ساتھ فون بات چیت میں روس کی جانب سے یوکرین کے متنازع علاقوں ڈونیٹسک اور لوگانسک جمہوریہ کی

آزادی کو تسلیم کرنے کے فیصلے کی معروضی ضرورت پربات کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر پوتین نے کہا کہ انہوں نے مشرقی یوکرین کے دو الگ الگ علاقوں کی آزادی کو تسلیم کیا۔ یہ ایک ایسا اقدام جس کی وجہ سے مغربی ممالک کی جانب سے پابندیاں عائد کی گئیں، جس کے بارے میں ان کا دعوی تھا کہ یوکرین نے منسک امن معاہدے کو مسترد کر دیا تھا۔ترکی کی جانب سے ایک بیان میں اعلان کیا گیا کہ ایردآن نے پوتین کو بتایا کہ ان کا ملک یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کرنے والے اقدامات کو تسلیم نہیں کرتا۔ترک بیان میں مزید کہا گیا کہ ایردآن نے زور دے کر کہا کہ فوجی تنازع کو مسائل کو پیچیدہ بناناکسی کے مفاد میں نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ صدر نے تنا ئوکو کم کرنے اور امن برقرار رکھنے کے لیے اپنے کندھوں پر آنے والی کسی بھی ذمہ داری پوری کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔بیان میں کہا گیا کہ کال کے دوران ایردآن نے بحران کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا اور مزید کہا کہ سفارت کاری پر توجہ مرکوز کرنا مفید ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا ملک نیٹو کے اندر تعمیری پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے۔

Recent Posts

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

4 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

4 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

4 hours ago

گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…

4 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…

4 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

4 hours ago