صحت مند زندگی گزارنے کیلئےیہ سبزی گھر لے آئیں ، فوائد بے شمار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)کھیرے کے بے شمار فوائد ہیں، یہ سردی گرمی دونوں سیزن میں استعمال میں آتا ہے ۔ صحت سے کچن اور صفائی تک کھیرے کے فوائد:جسم میں پانی کی کمی کو ختم کرنے کے لئے کھیرا ایک سستا اور اہم جُز ہے لہٰذا اس کا استعمال آپ ہر موسم میں کریں چاہے سلاد میں کھائیں یا پھر اس کا جُوس پیئیں۔ یہ جسم کی گرمی کی وجہ سے ہونے والے معدے اور پیٹ کے مسائل کو آپ سے دُور رکھنے میں مدد دیتا ہے۔خُشک اور پھٹی جلد بھی ایک بڑا مسئلہ ہے اور اس میں آپ کھیرے کا رس

صرف چہرے اور جلد پر لگائیں تو آپ کے یہ مسائل بھی ختم ہوسکتے ہیں۔اکثر لوگوں کو سفر کے دوران قے اور جی گھبرانے کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے ان کو چاہیئے کہ وہ صرف ایک کھیرا اپنے ساتھ رکھ لیں اور جیسے ہی متلی ہونے لگے کھیرے کا ایک سلائس کھالیں یہ بہت اچھا فریشنر بھی ہے اور ریلیف بھی دیتا ہے۔بےوقت کی بھوک وزن اور چربی بڑھانے کی وجہ بنتی ہے اس لئے جب بھی آپ کو ہلکی پھلکی بھوک محسوس ہو آپ کھیرے کا استعمال کریں اور اچھی طرح چبا کر کھائیں ۔دوپہر میں سستی کی وجہ سے نیند آنے لگتی ہے اور جسم میں درد محسوس ہوتا ہے اور جب تک سو نہ جائیں سکون نہیں آتا۔ اس لئے آپ دوپہر میں کھانے کے بعد کھیرے کھالیں یہ سستی بھگانے میں بھی مدد دیتا ہے اور جسم کو طاقت بھی پہنچاتا ہے۔ اگر آپ کے دروازوں کے درمیان لگی ہوئی ہینگ میں سے آوازیں آتی ہیں تو کھیرے کا ایک سلائس لیں اور سائیڈوں پر اس کو رگڑ دیں اور لاک کی جگہ پر بھی کھیرے کے سلائس سے 5 منٹ تک مسل دیں اس سے دروازوں اور کھڑکیوں میں سے آنے والی آوازیں بھی ختم ہوجائیں گی۔سفر سے واپس آنے پر تھکان کی وجہ سے سر درد ہوجاتا ہے جوکہ شدید ہوتا ہے ایسے میں کھیرے کا ایک سلائس لیں اور پیشانی پر رگڑ لیں اور ایک گ؛اس کھیرے کا جوس پی لیں یہ آپ کی اس مشکل کو بھی آسان کردیتا ہے۔گھر میں لگے شیشے گندے ہوگئے ہیں کسی کلینر سے صاف نہیں ہورہے ہیں تو کھیرے کا سلائس لیں اور بلکل اسی طرح شیشے پر رگڑیں اور صفائی کردیں پھر کچھ دیر کے بعد ایک سادے کپڑے سے صاف کریں لیجیئے شیشے بھی کھیرے نے چمکا دیئے ۔جوتوں کی پالش جلد ہی ختم ہو جاتی ہے اور دھول مٹی ان میں چپک جاتی ہے تو کھیرے کا سلائس لیں اور ان کو بھی صاف کرلیں یہ جوتوں کو بھی چمکا دے گا اور ان میں سے آنے والی بُو بھی ختم ہو جائے گی۔ٹانگوں اور بازوؤں پر سٹریچ مارکس ہوجاتے ہیں اور اس کی وجہ سے جلد کی خوبصورتی ماند پڑجاتی ہے، اس کے لئے روزانہ کھیرا کھائیں اور اس کا رس سٹریچ کی جگہ پر لگا کر کپڑے سے باندھ لیں یہ بھی ایک اچھا اور سستا نسخہ ہے سٹریچ مارکس کو دور کرنے کے لئے۔

Recent Posts

راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی آئی جلسے کو مسترد کردیا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ)سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی…

3 mins ago

والدین کے بغیر شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام کے خلاف درخواست

کراچی(قدرت روزنامہ) اورنگی ٹاؤن کی طالبہ نے شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام…

13 mins ago

رواں سال کا 24واں پولیو کیس حیدرآباد سے رپورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں سال کا 24واں پولیو کیس سندھ کے ضلع حیدرآباد سے رپورٹ…

36 mins ago

کنول آفتاب اور ذوالقرنین یوٹیوبر بننے پر کیوں مجبور ہوئے؟ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ) کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر دو مشہوریوٹیوبرزجوڑی ہیں، جن کے پاکستان میں…

47 mins ago

شہباز شریف اور جوبائیڈن کے درمیان ملاقات، رہنماؤں کا نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد / نیویارک(قدرت روزنامہ) وزیرِاعظم شہباز شریف اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان ملاقات…

48 mins ago

پی ٹی آئی کا راولپنڈی میں احتجاج، علی امین گنڈا پور قافلے کے ہمراہ اٹک کراس کر گئے

اٹک (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان احتجاج کی کال کے بعد راولپنڈی پہنچنا…

57 mins ago