پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست جمع

(قدرت روزنامہ)پیکا ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کےخلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں آئینی درخواست جمع کرادی گئی۔

پیکا ترمیمی آرڈیننس کےخلاف درخواست بلوچستان بار کونسل اور بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کےرہنماؤں نے ڈپٹی رجسٹرار ہائی کورٹ حفیظ الرحمٰن خجک کے پاس جمع کرائی۔

ہائی کورٹ میں جمع آئینی درخواست میں پیکا ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کو چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست جمع کرانے سے قبل میڈیا سے بات چیت میں چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی بلوچستان بار کونسل راحب بلیدی کا کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ ایک کالا قانون ہے جو کہ آزاد صحافت پر حملے کے مترادف ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس قانون کو بلوچستان کے عوام،صحافی اور وکلاء برادری نے مسترد کر دیا ہے۔

اس موقع پر صدر بی یو جے عرفان سعید کا کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ آرڈیننس کا اقدام حکومت نے جلد بازی میں اٹھایا ہے، یہ قانون میڈیا کی آواز دبانے کی کوشش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو میڈیا پر کی جانے والی تنقید برداشت نہیں ہو رہی ہے۔

Recent Posts

جس جماعت نے فہرست نہیں دی وہ مخصوص نشستوں کی اہل نہیں: ن لیگ کی الیکشن کمیشن کو درخواست

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )مخصوص نشستوں کے معاملے پر پاکستان مسلم لیگ ن نے الیکشن…

3 mins ago

چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی وفد نے پاکستان کے سکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کے وفد نے چیمپئنز…

4 mins ago

میرے چیمبر میں آ جائیں تو چائے پر بہت سی آبزرویشنز دے دوں گا،جسٹس میاں گل حسن کا سلمان اکرم راجہ کے وکیل سے مکالمہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلمان اکرم راجہ کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی…

8 mins ago

لاہور میں پی ٹی آئی کاجلسہ رکوانےکی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مستردکردی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا جلسہ رکوانےکی…

10 mins ago

وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس منظور کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس منظور کرلیا،پریکٹس اینڈ…

13 mins ago

پاکستان قونصلیٹ میں دبئی حکام کی ملاقات،تجارت کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال

دبئی (قدرت روزنامہ ) عجمان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ڈائریکٹر جنرل سالم السویدی…

17 mins ago