(قدرت روزنامہ)مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ عمران خان پیکا آرڈیننس سے 22 کروڑعوام کو اندھا، گونگا بنانا چاہتے ہیں .
پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی ارکان حلقوں میں عوام کےسامنےنہیں جاسکتے .
انہوں نے کہاکہ دھمکیوں سےکام نہیں چلےگا،عمران خان گھر جائیں ، کالے قوانین کوعدالتوں میں چیلنج کرتےرہیں گے .
مسلم لیگی ترجمان نے کہاکہ حکومت کوآئینہ دکھانےوالوں پرتشددکیاجاتاہے، کالے قانون سےایف آئی اےکوسیاسی مخالفین کیلئےاستعمال کیاجائےگا،یہ حکومت نہیں آرڈیننس کی فیکٹری بن گئی ہے .
مریم اورنگزیب نے کہاکہ حکومت نے پارلیمنٹ کوتالالگانےکی کوشش کی، ہم برطانوی عدالت میں بھی سرخروہوئے .
انہوں نے کہاکہ پیکاآرڈیننس کےخلاف عدالت میں درخواست دائرکردی، پیکا آرڈیننس میں جرم کی تعریف بیان نہیں کی گئی،تنقید کرنے پر 5 سال جیل میں گزارنے پڑیں گے .
مسلم لیگ ن نے پیکا ترمیمی آرڈیننس عدالت میں چیلنج کر دیا
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی .
ن لیگ کی جانب سے عدالت میں دائردرخواست میں صدر مملکت، سیکریٹری قانون اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے .
دائر درخواست میں عدالت سے پیکا ترمیمی آرڈیننس کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے .
مسلم لیگ ن کی جانب سے درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا کہ پیکا قانون میں آرڈیننس کے ذریعے تبدیلی آئین سے متصادم ہے، کالعدم قرار دیا جائے اور عملدرآمد روکا جائے .
. .