‘عمران خان پیکاآرڈیننس سے22کروڑ عوام کو اندھا،گونگابناناچاہتےہیں’

(قدرت روزنامہ)مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ عمران خان پیکا آرڈیننس سے 22 کروڑعوام کو اندھا، گونگا بنانا چاہتے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی ارکان حلقوں میں عوام کےسامنےنہیں جاسکتے۔

انہوں نے کہاکہ دھمکیوں سےکام نہیں چلےگا،عمران خان گھر جائیں ، کالے قوانین کوعدالتوں میں چیلنج کرتےرہیں گے۔

مسلم لیگی ترجمان نے کہاکہ حکومت کوآئینہ دکھانےوالوں پرتشددکیاجاتاہے، کالے قانون سےایف آئی اےکوسیاسی مخالفین کیلئےاستعمال کیاجائےگا،یہ حکومت نہیں آرڈیننس کی فیکٹری بن گئی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ حکومت نے پارلیمنٹ کوتالالگانےکی کوشش کی، ہم برطانوی عدالت میں بھی سرخروہوئے۔

انہوں نے کہاکہ پیکاآرڈیننس کےخلاف عدالت میں درخواست دائرکردی، پیکا آرڈیننس میں جرم کی تعریف بیان نہیں کی گئی،تنقید کرنے پر 5 سال جیل میں گزارنے پڑیں گے۔

مسلم لیگ ن نے پیکا ترمیمی آرڈیننس عدالت میں چیلنج کر دیا

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

 ن لیگ کی جانب سے عدالت میں دائردرخواست میں صدر مملکت، سیکریٹری قانون اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

دائر درخواست میں عدالت سے پیکا ترمیمی آرڈیننس کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا کہ پیکا قانون میں آرڈیننس کے ذریعے تبدیلی آئین سے متصادم ہے، کالعدم قرار دیا جائے اور عملدرآمد روکا جائے۔

Recent Posts

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

4 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

4 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

4 hours ago

گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…

4 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…

4 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

4 hours ago