آسکر ایوارڈ کیلئے عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کی بیٹی بھی نامزد
لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان کے نامور گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی صاحبزادی لاریب عطا کو 94ویں آسکر اکیڈمی ایوارڈ 2022 اور بافٹا ایوارڈز 2022 کی بیسٹ ویژول افیکٹس کی کٹیگری کیلئے نامزد ہو گئی ہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق لاریب عطا کی آسکر ایوارڈ ز کیلئے نامزدگی جمیز بانڈ کی فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ کیلئے ہوئی ہے جبکہ فلم نے بافٹا ایوارڈ کے لیے بھی مختلف کٹیگریز میں نامزدگیاں حاصل کی ہیں۔
واضح رہے کہ لا ریب عطا کا شمار ہالی ووڈ کی کم عمر ترین ویڈیو افیکٹس آرٹسٹس اینڈ ڈیجیٹل کمپوزیٹرز میں ہوتا ہے ، انہوں نے 2006 میں ہالی ووڈ میں محض 19 سال کی عمر میں وی ایف ایکس آرٹسٹ کے طور پر اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔
لاریب عطا نے اپنی کامیابی پر بات کرتے ہوئے ہالی ووڈ فلم کی نامزدگی کو اپنے لیے بڑا اعزاز قرار دیا ۔ انہوں نے اپنے بھائی سانول اور والدہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں نے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی اور آگے بڑھنے کی قوت فراہم کی۔