تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گی یا نہیں؟ وفاقی وزیرعمر ایوب نے پرچے پر دستخظ کر دیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر عمر ایوب نے دعویٰ کیا ہےکہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی۔نجی ٹی وی کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں عمر ایوب نے اپنے دستخط کے ساتھ لکھ کر پرچہ لہرایا اور اپوزیشن کی
تحریک عدم اعتماد کے ناکام ہونے کا دعویٰ کیا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی ملاقاتوں سے چائے، پیسٹری والوں کے کاروبار کو فائدہ ہوگالیکن ان ملاقاتوں کا سیاسی فائدہ صفر ہے۔دوسری جانب پروگرام کے میزبان منیب فاروق کے اصرار کے باوجود پیپلزپارٹی کے چوہدری منظور اور (ن) لیگ کے خرم دستگیر نے تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے دعوے کو لکھ کر دینے سے گریز کیا۔چوہدری منظور نے کہا کہ کپتان میچ ہار رہا ہو تو میدان سے بھاگ نہیں جاتا،کھیلنے تو جانا پڑتا ہے۔خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ عمرانی حاکمیت کا جنازہ شاہراہ دستور پر پڑا ہے جسے اس کے اتحادی اور لانے والے بھی اٹھا نہیں پا رہے۔

Recent Posts

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

7 mins ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

16 mins ago

وزیر اعظم نے فلسطینیوں اور کشمیریوں کا مقدمہ زور دار طریقے سے پیش کیا: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم محمد شہبازشریف کے اقوام متحدہ…

43 mins ago

سپریم کورٹ سے چوری کیے گئے کمپیوٹر کہاں سے برآمد ہوئے؟جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ سے 2 کمپیوٹر سسٹم چوری ہونے والے کمپیوٹر بلیو ایریا…

52 mins ago

وزیر اعلیٰ مریم نوازکا فیصل آباد میں 21 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں دوران ڈکیتی واردات…

1 hour ago

یہ حکومت ہمیں ہماراآئینی حق نہیں دے رہی، علی امین گنڈاپور

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا سے قافلے کی صورت میں آئے…

1 hour ago