نیب نے رکن صوبائی اسمبلی گہرام بگٹی کیخلاف انکواری کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ نے کرپشن شکایات پر 20انکوائریوں کی منظوری دیدی‘ یہ انکوائریاں محکمہ جنگلات خیبرپختونخوا‘ رکن صوبائی اسمبلی غورام بگٹی‘ جوائنٹ ٹیسٹنگ سروس لمیٹڈ اور پاکستان ریلویز کے افسران سمیت دیگر کے خلاف شروع کی جائیں گی‘ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے‘ میگا کرپشن کیسزاور عوام سے دھوکہ دہی کے ذریعے رقوم ہتھیانے کے کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، احتساب عدالتوں نے گزشتہ4 سال سے زائد عرصہ میں 1405ملزمان کو سزا سنائی جبکہ ملزمان سے 539 ارب روپے بلواسطہ اور بلاواسطہ طور پر برآمد کئے جو کہ ایک ریکارڈ کامیابی ہے . بدھ کو قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جنا ب جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد ہوا .

اجلاس میں ظاہر شاہ، ڈپٹی چئیرمین نیب،سید اصغر حیدر،پراسیکوٹر جنرل اکا¶نٹیبلٹی،مسعود عالم خان،ڈی جی آپریشنز اور دیگر سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی . نیب ایگزیکٹو بورڈ نے کرپشن شکایات پر 20 انکوائریوں کی منظوری دی . اجلاس میں محمد اشفاق خان، سابق ڈائریکٹر پاکستان ریلویز،قیصر ریاض چیمہ،محمد اظہر،ملک دین،محمد نواز خان،احمد سعید،شاہنواز یاسین اور دیگر،میسرز نوا سٹی ڈویلپرز/شراکت دار/ڈائریکٹرز، جنید افضل،عامر سلیم خان اور بلال بن اسحاق،محمد عباس،قاسم شہزاد اور دیگر،مس ماہ رخ وحید،مالک/ڈائریکٹر،جوائنٹ ٹیسٹنگ پرائیویٹ سروس لمیٹڈ،ندیم افتخار،خرم افتخار،شہزادافتخار،میسرز ایمٹکس لمیٹڈ،میسرز شمع ایکسپورٹس اور دیگر،وقاص علی، چیف آپریٹنگ آفیسر/ڈائریکٹر میسرز ٹوپنوچ ورلڈ ٹیکنالوجی لاہور اور دیگر،محمد جنید، چیف آپریٹنگ آفیسر، میسرز لائف سٹائل ڈویلپمنٹ ایس ایم سی پرائیویٹ لمیٹڈ اور دیگر،محمد صداقتم نظر علی خان اور دیگر،رومانہ ناصر،شہاب انور کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن،مظفر علی شیخ،غلام کبرٰی،شوکت حسین ڈپٹی رینجرمحکمہ جنگلات خیبر پختونخواہ،شہزاد واد¶د،اختر نواز خان اور عادل خان،حاجی علی محمد اینڈ سنز اور غورام بگٹی رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان کے خلاف انکوائریز کی منظوری دی گئی . اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے . نیب ”احتساب سب کیلئے“ کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے . میگا کرپشن کے مقدمات خصوصاََمنی لانڈرنگ، جعلی اکا¶نٹس، آمدن سے زائد اثاثے، غیر قانونی ہا¶سنگ سوسائٹیزاورمضاربہ سکینڈل کے ملزمان کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے .

. .

متعلقہ خبریں