نیب نے رکن صوبائی اسمبلی گہرام بگٹی کیخلاف انکواری کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ نے کرپشن شکایات پر 20انکوائریوں کی منظوری دیدی‘ یہ انکوائریاں محکمہ جنگلات خیبرپختونخوا‘ رکن صوبائی اسمبلی غورام بگٹی‘ جوائنٹ ٹیسٹنگ سروس لمیٹڈ اور پاکستان ریلویز کے افسران سمیت دیگر کے خلاف شروع کی جائیں گی‘ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے‘ میگا کرپشن کیسزاور عوام سے دھوکہ دہی کے ذریعے رقوم ہتھیانے کے کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، احتساب عدالتوں نے گزشتہ4 سال سے زائد عرصہ میں 1405ملزمان کو سزا سنائی جبکہ ملزمان سے 539 ارب روپے بلواسطہ اور بلاواسطہ طور پر برآمد کئے جو کہ ایک ریکارڈ کامیابی ہے ۔ بدھ کو قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جنا ب جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد ہوا۔اجلاس میں ظاہر شاہ، ڈپٹی چئیرمین نیب،سید اصغر حیدر،پراسیکوٹر جنرل اکا¶نٹیبلٹی،مسعود عالم خان،ڈی جی آپریشنز اور دیگر سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ نے کرپشن شکایات پر 20 انکوائریوں کی منظوری دی۔ اجلاس میں محمد اشفاق خان، سابق ڈائریکٹر پاکستان ریلویز،قیصر ریاض چیمہ،محمد اظہر،ملک دین،محمد نواز خان،احمد سعید،شاہنواز یاسین اور دیگر،میسرز نوا سٹی ڈویلپرز/شراکت دار/ڈائریکٹرز، جنید افضل،عامر سلیم خان اور بلال بن اسحاق،محمد عباس،قاسم شہزاد اور دیگر،مس ماہ رخ وحید،مالک/ڈائریکٹر،جوائنٹ ٹیسٹنگ پرائیویٹ سروس لمیٹڈ،ندیم افتخار،خرم افتخار،شہزادافتخار،میسرز ایمٹکس لمیٹڈ،میسرز شمع ایکسپورٹس اور دیگر،وقاص علی، چیف آپریٹنگ آفیسر/ڈائریکٹر میسرز ٹوپنوچ ورلڈ ٹیکنالوجی لاہور اور دیگر،محمد جنید، چیف آپریٹنگ آفیسر، میسرز لائف سٹائل ڈویلپمنٹ ایس ایم سی پرائیویٹ لمیٹڈ اور دیگر،محمد صداقتم نظر علی خان اور دیگر،رومانہ ناصر،شہاب انور کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن،مظفر علی شیخ،غلام کبرٰی،شوکت حسین ڈپٹی رینجرمحکمہ جنگلات خیبر پختونخواہ،شہزاد واد¶د،اختر نواز خان اور عادل خان،حاجی علی محمد اینڈ سنز اور غورام بگٹی رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان کے خلاف انکوائریز کی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔ نیب ”احتساب سب کیلئے“ کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ میگا کرپشن کے مقدمات خصوصاََمنی لانڈرنگ، جعلی اکا¶نٹس، آمدن سے زائد اثاثے، غیر قانونی ہا¶سنگ سوسائٹیزاورمضاربہ سکینڈل کے ملزمان کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔

Recent Posts

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

6 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

6 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

6 hours ago

گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…

6 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…

6 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

6 hours ago