عدالت اور انصاف کی فتح ہوئی،ظاہر جعفر کو ملنے والی سزا مثالی ہے۔والد نور مقدم

(قدرت روزنامہ)عدالتی فیصلے کے بعد نور مقدم کے والد سابق سفارتکار شوکت مقدم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج ہمیں کیس میں انصاف ملا ہے، آج عدالت اور انصاف کی فتح ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شوکت مقدم کا کہنا تھا کہ کیس میں سوسائٹی اور میڈیا نے بہت ساتھ دیا،ساری قوم  ہمارے لیے دعاگو تھی اور قوم  نے ہمارا ساتھ دیا، اس کاز پر ہمیں کسی کو کچھ بولنے کی  ضرورت  نہیں پڑی، سب  نے ہمارے لیے بہت کچھ کیا، ہمارے اہلخانہ میڈیا کےشکر گزار ہیں۔نور مقدم قتل کیس میں مقتولہ کے والد نے مرکزی  ملزم ظاہر جعفر کو ملنے والی سزا کو مثالی  قرار دیاہے۔

 انہوں  نے کہا کہ ملزمان کی جانب سے راضی نامے کی کوئی کوشش  نہیں کی گئی اور اگر کوئی کوشش کرے گا تو اسے قبول نہیں کریں گے۔

واضح رہےکہ نور مقدم  قتل کیس میں نامزد ملزم ظاہر جعفر پر الزام تھا کہ اس نے 20 جولائی 2021 کو اپنے گھر میں نور مقدم کو قتل کیا، پولیس نے ظاہر جعفر کو خون آلود قمیض میں سیکٹر ایف سیون اسلام آباد کے گھر سے گرفتار کیا اور آلہ قتل بھی برآمد کیا تھا۔

Recent Posts

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

6 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

6 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

6 hours ago

گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…

6 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…

6 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

6 hours ago