ڈالرز نہ ہونے کی وجہ سے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ڈالرز نہ ہونے کی وجہ سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پاس جانا پڑا۔ حکومت نے معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے اقدامات کا آغاز کیا ہے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے سرمایہ کاری، صنعت اور برآمدات کے حوالے سے منعقد کی گئی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 60 کی دہائی میں پاکستان ایشیا کی چوتھی بڑی معیشت تھی۔ پاکستان کی معیشت کوریا اور تھائی لینڈ سے بھی بڑی تھی اور چوتھی بڑی معیشت ہونے کی وجہ یہ تھی کہ ہماری منصوبہ بندی مضبوط تھی۔

انہوں نے کہا کہ 73-1972 میں نیشنلائزیشن اور پھر افغان جنگ نے معیشت کو نقصان پہنچایا اور پھر اس کے بعد آنے والی حکومتوں نے معیشت پر توجہ نہیں دی۔ جس کے بعد ہمارا نام 20 بڑھی معیشتوں میں بھی نہ آ سکا۔

شوکت ترین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت آئی تو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ، افغانستان کی صورتحال اور عالمی مہنگائی کے چیلنجز کا سامنا تھا تاہم حکومت نے معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے اقدامات کا آغاز کیا ہے جبکہ ہماری معیشت اس وقت 5 فیصد کی شرح نمو سے آگے بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر بھیجنے والے بیرون ملک پاکستانیوں کے شکر گزار ہیں اور شرح سود کو بڑھانے کا مقصد معیشت کو بہتر کرنا تھا۔ ہمیں ڈالرز خریدنے پڑتے ہیں اور ڈالرز نہ ہونے کی وجہ سے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، اس وقت 4 فیصد پائیدار شرح نمو ہے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ سیاحت اور آئی ٹی کے شعبوں پر بھی توجہ دینی ہو گی، ہمارے شمالی علاقے خوبصورت ہیں لیکن وہاں سیاحت کے فروغ کے لیے کچھ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مالی گیپ 40 ارب ڈالر کا ہے اور یہ بھی شکر ہے کہ 30 ارب ڈالر کی ترسیلات زر آتی ہیں۔ زرعی شعبے کی بہتری پر توجہ دے رہے ہیں اور اگر نہ دی تو تحفظ خوراک کا مسئلہ پیدا ہو گا۔

Recent Posts

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

6 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

6 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

6 hours ago

گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…

6 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…

6 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

6 hours ago